Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

16 - 34
عورتیں موٹا دوپٹا اپنے اوپر اوڑھ کر گھونگھٹ نکال لیں۔
میرے شیخ ثانی حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ایک آدمی اپنے بھائی کے یہاں گیا، وہ پہلے اپنی بھابھی کے پاس کھانا کھایا کرتا تھا، چولہے میں گھس کر، کچن میں چکن اُڑاتا تھا، اللہ کی شان کہ اس کا بھائی میرے شیخ سے بیعت ہوگیا، اب اس نے اپنی بیوی کو شرعی پردہ کرالیا اور بیوی سے کہا کہ میرا بھائی آئے گا تو اسے تم کھانا مت دینا، ہم دیں گے، جب اس نے باہر والے کمرہ میں بھائی کو کھانا کھلایا تو وہ ناراض ہوگیا اور کہا کہ مجھے غیروں کے طریقے سے کھانا کھلا یا جارہا ہے، میں تمہارا سگا بھائی ہوں، مجھے اندرونِ خانہ کیوں نہیں کھانا دے رہے ہو، میں تو اس گھر کا انڈر لے (underlay)تھا، انڈرلے قالین کے نیچے بچھایا جاتا ہے۔ وہ ناراض ہو کر چلا گیا، اس نے کہا کہ اب میں اس گھر میں کبھی نہیں آؤں گا جہاں بھابھی سے نہیں ملنے دیا جاتا۔ اب فیصلہ حضرت کے پاس آیا، دونوں بھائی حضرت کے پاس جمع ہوگئے۔ حضرت نے ناراض ہونے والے بھائی سے پوچھا کہ تم اپنے بھائی سے ملنے کیوں نہیں جاتے؟ اس نے کہا کہ پہلے میری بھابھی مجھے اپنے ساتھ کھانا کھلاتی تھیں اور اب یہ غیروں کی طرح باہر کھلاتے ہیں۔ حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے ایک سوال کیا کہ تم اپنے بھائی سے ملنے آتے تھے یا بھابھی سے؟ وہ خاموش ہوگئے کیوں کہ چور پکڑا جانے والا تھا۔ حضرت نے کہا کہ تمہارا بھائی تم سے ملتا ہے یا نہیں؟ اور تمہیں کھانا کھلاتا ہے یا نہیں؟ اس نے کہا کہ بھائی ملتا بھی ہے اور کھانا بھی کھلاتا ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ تم اپنے بھائی سے ملنے آتے تھے یا بھابھی سے؟ وہ صاحب خاموش رہے، تو حضرت نے فرمایا کہ تمہارا چور پکڑا گیا، اللہ سے توبہ کرو، تمہاری نیت صاف نہیں تھی۔ 
اللہ کی لعنت سے بچنے کا عمل
فنشنگ کا یہ مسئلہ سمجھ لو کہ نظر کی حفاظت کرو، بدنظری کرنے کے لیے کوئی گنجایش نہیں کہ بھئی ہمارا دل صاف ہے، دل میں تقویٰ ہے، نظر پاک ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ  اَبۡصَارِہِمۡ6؎ اے محمد! (صلی اللہ علیہ
_____________________________________________
6؎   النور:30
Flag Counter