Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

25 - 34
صراطِ مستقیم کیسے حاصل ہو؟
قرآن پاک میں اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًایہ افعالِ تعجب میں سے ہے کہ مَا اَحْسَنَ یعنی میرے عاشق کیا ہی اچھے ہیں، تم ان کے رفیق کیوں نہیں بنتے؟ جلدی سے ان کو رفیق بناؤ اور رفیق بنا کر صراطِ مستقیم پاجاؤ۔ قرآن پاک میں صراطِ مستقیم پانے والوں کو  مُنعَم علیہم کہا گیا ہے اور ان کے درجات اس طرح بیان کیے گئے ہیں مِنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ وَالشُّہَدَآءِ وَالصّٰلِحِیۡنَ15؎یعنی انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین یہ سب مُنعَم علیہم ہیں، ان کے راستے پر چلو گے تو تم بھی صراطِ مستقیم پاجاؤ گے۔
علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ مُنعَم علیہم صراطِ مستقیم کا پورا بدل الکل من الکل ہیں۔ بدل کی چار قسمیں ہوتی ہیں:بدل الکل، بدل البعض، بدل الاشتمال،        بدل الغلط،ایسے پیر کم دیکھو گے جو بدل کی چاروں قسمیں بیان کرسکیں اور آپ کو نعم البدل دے سکیں۔ بتاؤ! ساری دنیا کی تمام نعمتوں میں بدل اللہ کی ذات ہے یا نہیں؟ اگر اللہ تعالیٰ نہیں ملا تو کچھ نہیں ملا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب یہ بدل الکل من الکل ہے یعنی صراطِ مستقیم مبدل منہ ہے اور صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ 16؎ بدل الکل ہے اور ترکیبِ بدل میں بدل ہی مقصود ہوتا ہے۔ یہ بہت اہم علمی بات پیش کررہا ہوں کہ اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ نے صراطِ مستقیم کا بدل الکل مُنعَم علیہم کا راستہ ارشاد فرمایا ہے، یعنی صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ تو پھر مُنعَم علیہم کون ہیں؟ سموسہ پاپڑ کھانے والے اور بڑی بلڈنگ و مرسڈیز والے مُنعَم علیہم نہیں ہیں۔مُنعَم علیہم کون ہیں؟مِنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیۡقِیۡنَ وَ الشُّہَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیۡنَ ہیں، ان کے ساتھ رہو، ان کا راستہ اختیار کرو، تب تم صراطِ مستقیم پاجاؤ گے کیوں کہ ترکیب بدل میں بدل مقصود ہوتا ہے، مبدل منہ مقصود نہیں ہوتا۔
حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا کلام عظیم الشان ہے، اس میں کوئی جز غیر مقصود نازل ہوجائے، ایسا ہو نہیں سکتا، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے ایسا جواب دیا کہ تمام
_____________________________________________
15؎     النسآء:69
16؎   الفاتحۃ:7
Flag Counter