Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

10 - 34
ٹخنہ چھپانے کا جرم چار وجہ سے حرام ہے۔ اگرچہ کسی شرعی حکم کی وجہ بتانا علماء کے ذمہ نہیں ہے لیکن اگر وہ وجہ بتا دیں تو یہ ان کا احسان ہے۔ علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں:
نمبر  ا)  مِنْ جِھَۃِ التَّشَبُّہِ بِالنِّسَاءِ ٹخنہ چھپاناعورتوں کی مشابہت ہے ۔
نمبر۲) مِنْ جِھَۃِ التَّشَبُّہِ بِوَضْعِ الْمُتَکَبِّرِیْنَ متکبرین کے لباس کی وضع کے مشابہ ہے۔
نمبر۳) مِنْ جِھَۃِالتَّلَبُّسِ بِالنَّجَاسَۃِ زمین کی نجاست لگ جاتی ہے، مثلاًبعض وقت کوئی اندھیرے میں فجر یا عشاء کی نمازپڑھنے آتا ہے اور زمین پر نجاست کا ڈھیر پڑا ہے اگر وہ کپڑے پر لگ گیا تو نجاست کے ساتھ تلبس ہوگیا۔
نمبر۴: مِنْ جِھَۃِ الْاِسْرَافِ  اس میں فضول خرچی ہے۔4؎
اور سب سے خطرناک بات یہ کہ اللہ تعالیٰ ایسے بندے کو نظرِ رحمت سے نہیں دیکھتے۔ ظالم! کیوں اﷲ تعالیٰ کی نگاہِ رحمت سے محروم ہورہا ہے۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا لَا تُسْبِلْ فَاِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ الْمُسْبِلِیْنَ5؎  ٹخنہ مت چھپایا کرو، اللہ ٹخنہ چھپانے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔  تعجب ہے امت کو کیا ہوگیا! اللہ تعالیٰ صحیح علم عطا فرمائے لیکن صحیح علم کے باوجود توفیق عمل بھی چاہیے۔  جیسے ڈربن جانے کا صحیح راستہ معلوم ہے مگر گاڑی میں پیٹرول نہیں ہے۔ تو اس زمانے میں علم تو ہے مگر پیٹرول نہیں ہے یعنی اللہ کی محبت کی کمی ہے، اللہ کے خوف کی کمی ہے، یہ دو پیٹرول جس کو مل جائیں، اللہ کی محبت اور اللہ کے خوف کا پیٹرول دل میں آجائے تو ان شاء اللہ تعالیٰ آپ ایک سانس بھی اللہ کی نافرمانی میں نہیں لے سکیں گے۔
داڑھی کے احکام
اسٹریکچر کا ایک مضمون بیان ہوگیا، اسٹریکچر تو بہت بڑا ہے، میں چاہتا ہوں وہ اسٹریکچر بیان کروں جو خراب ہورہا ہے، آپ کوپورے اسٹریکچر کی کیا ضرورت ہے، باقی سب تو
_____________________________________________
4؎   فتح الباری:263/10،باب من جر ثوبہ من الخیلاء، دارالمعرفۃ، بیروتسنن ابن ماجہ:390،  باب موضع الازاراین ھو،المکتبۃ الرحمانیۃ
Flag Counter