Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

11 - 34
ٹھیک ہے۔ اب دوسرے اسٹریکچر کی اصلاح کرتا ہوں، وہ کیا ہے؟ وہ داڑھی ہے جو بعض لوگ نہیں رکھتے۔
ایک شخص نے مولاناشاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ سے کہا کہ مولانا! اسلام میں داڑھی کا حکم کیوں آیا ہے؟ یہ تو غیر فطری چیز ہے، جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو داڑھی کہاں ہوتی ہے؟ یہ بات خلافِ فطرت ہےکہ آپ داڑھی کا حکم دیتے ہیں؟ پیدا ہوتے وقت بھی کسی کے داڑھی ہوتی ہے؟ مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب تم پیدا ہوئے تھے تو تمہارے منہ میں دانت بھی نہیں تھے، یہ دانت بھی خلافِ فطرت ہیں، بتیس دانت توڑ کر پھر آؤ میرے پاس۔ اس نے کہا کہ مولانا! آپ نے کیا دنداں شکن جواب دیا۔ ارے! میرے تو دانت توڑ دیے، ایسا جواب دیا کہ آپ نے تو میرے بتیس دانت تڑوا دیے ،  آپ نے وہ دلیل دی ہے جو دنداںشکن ہے۔
ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے
تو دوستو! دوسرا اسٹریکچر یہ ہے کہ ایک مٹھی داڑھی چاروں اماموں کے نزدیک واجب ہے۔ امام ابو حنیفہ ،امام شافعی، امام احمد ابن حنبل اور امام مالک رحمہم اللہ تعالیٰ، چاروں اماموں کے نزدیک ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے۔ اور مٹھی کس کی ہو؟ آپ کی اپنی ہو، ایسا نہ ہو کہ حجام کا دس سال کا چھوٹا بچہ اپنی مٹھی سے آپ کی داڑھی پکڑرہا ہو ، بے چارے کی چھوٹی سی مٹھی ہے تو آپ کا تو کام بن گیا کیوں کہ نفس کم سِن بننا چاہتا ہے، نفس چاہتا ہے کہ  میں زیادہ سنیارٹی کا نہ ہوں، جو نئر رہوں، سینئر نہ ہوں تاکہ بیوی بھی کم سِن سمجھے اور کالی اور گوری جو راستوں میں دیکھیں یہ بھی سمجھیں کہ کوئی جوان جارہا ہے۔ ارے! کسی کی نظر کو مت دیکھو، یہ دیکھو جس اللہ نے تمہیں پیدا کیا ہے وہ تمہارا گال کیسا چاہتا ہے، اللہ ہمارا گال جیسا چاہتا ہے ویسا گال بنا کر رہو۔ بتاؤ! گال کس نے پیدا کیا؟ تو اپنے مالک کو خوش کرو چاہے دنیا کچھ بھی کہے۔ بعض حضرات نے ہمت کرکے داڑھی تو رکھ لی، مگر وہ ایک مٹھی نہیں رکھتے، کٹاتے رہتے ہیں۔ آپ نابالغ داڑھی کیوں رکھتے ہو؟ اسے بالغ کیوں نہیں کرتے؟ اگر آپ کا بچہ پندرہ بیس سال کا ہو جائے اور بالغ نہ ہو تو آپ حکیم یا ڈاکٹر سے کہو گے کہ اس کی عمر تو  
Flag Counter