Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

23 - 34
کلمہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ کی فضیلت
یہ دو فنشنگ اور دو اسٹریکچر ٹھیک کرلو، میں مسجد میں اللہ کے بھروسے پر کہتا ہوں کہ ان شاء اللہ آپ کا دل اللہ والا بن جائے گا، آپ اللہ کے دوستوں میں داخل ہو جائیں گے اور باقی سب گناہ بھی چھوٹ جائیں گے، کیوں کہ جو ہاتھی اٹھا سکتا ہے کیا وہ بکری نہیں اٹھا سکے گا؟ یہ میں نے مشکل پرچے دیے ہیں،مگر اللہ کی محبت کے لیے آپ اس کو اٹھانے اور اس پر عمل کرنے کے لیے روزانہ فجر اور مغرب کے بعد اوّل آخر  گیا رہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھ لیا کریں، میں نے آپ کو عمل کے لیے پیٹرول بھی دے دیا۔ حدیث شریف میں آتا ہے جولَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ پڑھےگا اس کو اللہ تعالیٰ توفیق کا خزانہ دے گا، نیک عمل کی ہمت دے گا، گناہ سے بچنے کی ہمت             دے گا اور اللہ تعالیٰ روزانہ فرشتوں میں اس کاذِکر کرے گا، پیغمبروں کی ارواح سےعِنْدَ الْمَلَائِکَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ وَ عِنْدَ اَرْوَاحِ الْاَنْبِیَاءِ وَ الْمُرْسَلِیْنَ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ اَسْلَمَ عَبْدِیْ وَاسْتَسْلَمَ،13؎ کی شرح میں علامہ طیبی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں اَسْلَمَ عَبْدِیْ اَیْ اِنْقَادَ عَبْدِیْ وَتَرَکَ الْعِنَادَ میرا بندہ فرماں بردار ہوگیا، اس نے گناہ چھوڑ دیے،وَاسْتَسْلَمَ اَیْ فَوَّضَ أُمُوْرَ الْکَائِنَاتِ اِلَی اللہِ بِاَسْرِِھَا 14؎ یعنی میرے بندے نے  دنیاکے تمام ہی کاموں کواللہ تعالیٰ کے سپرد کردیا۔جب اللہ تعالیٰ فرشتوں کو ہمارے نیک ہونے کی خوشخبری دیں گے تو کیا ہم کو نیک نہیں بنائیں گے؟ کیا اپنی بشارت کی لاج نہیں رکھیں گے؟ ورنہ فرشتے اعتراض کریں گے کہ  اللہ میاں ہم سے روزانہ کہتے ہیں کہ فلاں بندہ تو بہت نیک ہے حالاں کہ جتنے بھی گناہ ہیں وہ سب کرتا ہے۔ یہ کلمہ پڑھنے کی برکت سے احساناً       اللہ تعالیٰ کے ذمہ آپ کی اصلاح ہو جائے گی۔ آپ اس کو روزانہ پڑھو اور بعد میں یہ دعا بھی مانگو کہ اے اللہ! اس کی برکت سے آپ میرا فرشتوں سے تذکرہ فرمارہے ہیں جیسا کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خبر دی ہے کہ آپ فرشتوں سے ہمارے بارے میں
_____________________________________________
13؎    کنز العمال:453/1، باب فی الحوقلۃ ،(1951) ،مؤسسۃ الرسالۃ 
14؎ مرعاۃ المفاتیح:484/7،باب ثواب التسبیح والتحمید
Flag Counter