Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

21 - 34
مگر انہیں پاؤ گے نہیں۔ بتائیے! دل کو جلانا اور تڑپانا اور کچھ نہ پانا بے وقوفی ہے یا نہیں؟
مسلمان خواتین جنت میں حوروں سے حسین ہوں گی
اپنی حلال بیوی پر راضی رہو، حلال کی چٹنی روٹی حرام کی بریانیوں سے افضل ہے اور رہ گیا تمنائے حسن تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جب جنت میں مسلمان خواتین جائیں گی تو   حوروں سے زیادہ خوبصورت کر دی جائیں گی۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا تھا کہ مسلمان عورتیں جنت میں کیسی ہوں گی؟ حوروں سے افضل ہوں گی یا کمتر؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حوروں سے افضل ہوں گی۔ پوچھا کہ کیوں؟ وجہ کیا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حوروں نے نماز یں نہیں پڑھیں، روزے نہیں رکھے، حج نہیں کیا، زکوٰۃ نہیں دی، شوہروں کی خدمت نہیں کی، بچے جننے کی تکلیف نہیں اٹھائی، ہماری مسلمان عورتوں سے بچے پیدا ہوئے، انہوں نے کتنا درد، کتنی تکلیف اُٹھائی، حج بھی کیا، نمازیں بھی پڑھیں، شوہر کی خدمت بھی کی تو ان کی عبادت کا نور ان کے چہروں پر روشن رہے گا،                  ان کے چہروں پر اللہ کی عبادت کا نور ہوگا، کیوں کہ حوروں نے عبادت نہیں کی، روزہ نماز   نہیں کیا۔ بس چند دن صبر کرلو۔
اگر ریل کا سفر کررہے ہو، تو پلیٹ فارم کی چائے پیتے ہو یا نہیں؟ اس چائے میں نہ تو پتی ٹھیک سے پڑی ہے نہ کوئی ذائقہ ہے لیکن زکام سے بچنے کے لیے پی لی اور دل کو سمجھایا کہ گھر چل کر اچھی والی پی لیں گے۔ توجنت کے گھر چل کراعلیٰ درجہ کی چائے پئیں گے اور ان بیبیوں سے اللہ نے جو اولاد دی اگر ایک بچہ بھی اللہ والا حافظ عالم ہوگیا تو بیڑا پار ہے اور اگر عالم حافظ نہیں ہوا، اللہ والا ہی ہوگیا تو بھی ہمارے لیے کتنی دعائیں مانگے گا، اپنی کمائی سے مسجد و مدرسہ میں چندہ دے گا، قرآن شریف پڑھ کر بخشے گا، تو یہ اولاد صدقۂ جاریہ ہے یا نہیں؟
لیکن اپنی حلال بیوی کو بھی زیادہ حلال نہ کرو، بلا ضرورت اپنے مادّۂ حیات کو اور ماءالحیات کو حلال جگہ بھی مت خرچ کرو، ضرورت پر استعمال کرو ورنہ دماغ میں خشکی ہوجائے گی اور دردِ دل نہ رہے گا، یہ اسٹیم ہے جو انجن کو گرم رکھتی ہے جس سے انجن تیز چلتا ہے، انجن ٹھنڈا کر دو گے تو ذِکر میں بھی مزہ نہیں آئے گا اور تقریر میں بھی مزہ نہیں آئے گا، آؤٹ آف
Flag Counter