Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

22 - 34
اسٹاک لوگوں کی تقریر میں دردِ دل نہیں ہوتا، میں تو کہتا ہوں ہاف اسٹاک لوگوں کی تقریر میں بھی مزہ نہیں آئے گا، مخلوق کو فل مال دو، اپنی بیوی کو فل مال دو، جو مال ضرورت سے زائد     ہے۔ اسی بات پر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ اے مبلغین اور              علماء حضرات! اتنی عبادت کرو کہ دل نور سے بھرا رہے، جب نور دل سے چھلکنے لگے تو اپنے دل کے مٹکے سے چھلکتا ہوا مال اُمت کو دو، اپنا مٹکا خالی مت کرو ورنہ تقریر میں اثر نہیں ہوگا۔ 
گندے خیالات سے حفاظتِ قلب کی اہمیت
میں نے دو اسٹریکچر اور ایک فنشنگ بیان کردی۔ اب ایک فنشنگ باقی ہے کہ دل میں بھی گندے خیالات نہ لاؤ۔ اگر سرحد سے دشمن آئے تب بھی تو آپ ڈرتے ہیں،     آنکھیں بھی دل کی سرحد ہیں، اللہ تعالیٰ نے سرحد سے دشمن کو آنے سے بچادیا کہ نظر کو بچاؤ، لیکن اگر کیپٹل یعنی دارالحکومت پر حملہ ہو جائے تو کیا خاموش رہو گے کہ  کوئی حرج نہیں، نو پرابلم، سرحد سے تو دشمن نہیں آرہا ہے، حالاں کہ دارالحکومت پر بمباری ہورہی ہے، لہٰذا دل کو بھی گندے خیالات سے بچاؤ، پرانے گناہ بھی یاد مت کرو، جب داڑھی کے بال سفید ہوگئے تو شیطان کہتا ہے کہ صوفی جی! مولوی صاحب! میں نے سنا ہے کہ آپ مستقبل میں کوئی گناہ نہیں کریں گے کیوں کہ اتنا تو میں جانتا ہوں کہ آپ کی توبہ پکی ہے، لیکن پچھلا گناہ جو کیاتھا فرسٹ ایئر کی کلاس میں،  تو کبھی کبھار اس ایئر کے مزے لے لیا کرو، پھر شیطان ماضی کا       ٹیلی وژن دکھاتا ہے، یہ ایسا چیٹر ٹیچر ہے جو خبیث فیوچر دکھاتا ہے، لہٰذا اپنے قلب کے اندر    اللہ کی نافرمانی کا ایک ذرّہ بھی مت حاصل کرو، کیوں کہ دل اللہ کا گھر ہے، مرکز ہے، ہیڈ کوارٹر ہے، اسلام آباد ہے، اور اس کی دلیل ہےیَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ  الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ12؎  اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں تمہاری آنکھوں اور دل کی چوریوں کو ؎
چوریاں آنکھوں کی اور سینوں کے راز
جانتا   ہے  سب  کو  تو   اے   بے  نیاز
_____________________________________________
12؎   المؤمن: 19
Flag Counter