Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

14 - 34
اتنا زیادہ باریک کرتے تھے کہ دور سے ان کے ہونٹوں کی سفیدی نظر آتی تھی۔ میں کہتا ہوں کہ افضل درجے میں رہو، اس افضل کا ایک فائدہ اور بھی ہے کہ آپ کے گھر میں جو افضلیہ یعنی اہلیہ ہے، وہ اس سے بہت خوش ہوتی ہے، اسی لیے کہتا ہوں کہ یہ مصرع یاد رکھو  ؎
 اپنے لبوں کو ان کے لبوں کی طرح کیا
ان سے کچھ تو مشابہت اختیار کرو جو جائز ہے اور فضیلت اور ثواب کا باعث ہے۔ ہم خرما ہم ثواب۔ میرے پاس تفسیر میں تخصص کے لیے ری یونین سے کچھ طالب علم آئے تھے جو عالم بھی تھے اور حافظ بھی تھے، میں نے ان سے کہا کہ آپ کی مونچھیں بڑی بڑی ہیں، ان سے بیویوں کو ڈر لگتا ہے، ان کو باریک کرلو، اعلیٰ درجے پر رہو۔ انہوں نے کہا کہ میرا منہ چھوٹا سا ہوجائے گا، میں ذرا رعب دار رہنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کہ ایک دفعہ میرے مشورے پر عمل کرلو، تم میرے مرید بھی ہو اور شاگرد بھی ہو۔ انہوں نے میرے کہنے پر تجربے کے لیے مونچھیں باریک کرلیں، ان پر مشین چلادی۔ اس کے بعد جب بیوی نے دیکھا تو ان سے  کہا کہ پیر صاحب کا شکریہ ادا کرو کیوں کہ مجھے آپ کی مونچھوں سے سخت تکلیف ہوتی تھی، میرے ملائم گالوں میں تم بھالا گھونپتے تھے۔ اس بات کو دس سال ہوگئے مگر میں جب بھی ری یونین جاتا ہوں تو ان سے کہتا ہوں کہ بھئی! آپ کا چہرہ چھوٹا ہوگیا، ابھی تک آپ نے مونچھیں نہیں بڑھائیں، تو بہت ہنستے ہیں، کہتے ہیں کہ اب بالکل ہمت نہیں ہے، اب بہت مزہ آرہا ہے، میرا جمال، میرا حسن پہلے سے بڑھ گیا ہے، اب میری بیوی بھی مجھے مونچھیں رکھنے نہیں دے گی۔ 
خرابیِ نیت سے عمل کا اجر  ضایع نہ کریں
مونچھیں چھوٹی کرنے میں بہت سے فائدے ہیں۔ فرانس کے ڈاکٹروں نے ایک تحقیق کی ہے کہ جو بڑی بڑی مونچھیں رکھتے ہیں ایک جر ثومہ ان کی ناک سے نکل کر مونچھوں میں پھنسا رہتا ہے جہاں سے وہ پیٹ میں چلا جاتا ہے، اس سے کینسر کا خطرہ ہے۔ اب دیکھ لیجیے گا کہ ڈاکٹر کی بات سن کر کل سب کی مونچھیں برابر ہوں گی۔ تو جرثومہ کے ڈر سے ایسا مت کرو، سنت سمجھ کر کرو۔ اسی طرح معلوم ہوا ہے کہ فرانس کے پاگل خانہ میں جو پاگل ہیں ان کو مسواک کرنے سے کافی فائدہ ہورہا ہے۔ اب کوئی شخص ڈاکٹروں کی تحقیق سے مسواک شروع 
Flag Counter