Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

7 - 34
گناہ کرکے حرام لذت، حرام مزہ لوٹ لوں، لیکن دوسری طرف اللہ تعالیٰ کا خیال آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مزے سے راضی نہیں ہیں، آپ کس کو ووٹ دیں گے؟ اگر آپ نے اپنے نفس کی بات مان لی تو یہ دلیل ہے کہ آپ کا تعلق اپنے نفس سے زیادہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو آپ نے پیٹھ کے پیچھے ڈال دیا ہے، لیکن ہمیں یہ بتادیجیے کہ آپ کواس بات پر کچھ ندامت بھی ہے یا نہیں؟ مجھے اتنا بتائیے کہ قیامت کے دن یہ نفس آپ کے کسی کام آئے گا؟ خود دنیا ہی میں دیکھ لیجیے کہ جن لوگوں نے اپنے نفس کے کہنے پر کام کیاوہ ساری زندگی اللہ تعالیٰ کے قرب سے محروم رہے اور حالتِ محرومی ہی میں ان کا انتقال ہوگیا۔ تو ہمیں بتائیے کہ نفس ظالم اور دشمن کی بات کیوں مانتے ہو؟ اس بات کاعلم بھی ہے کہ یہ گناہ ہے، لیکن جہاں نفس نے دو چار دفعہ تقاضا کیا تو دو چار دفعہ تو سالکین اور صوفیوں نے مقابلہ کیا مگر جب تقاضا زیادہ ہوا تو نفس کو غالب کرلیا اور ہاتھ پیر ڈھیلے ڈال دیے اور گناہ سے منہ کالا کرلیا۔اس زمانے میں سب سے زیادہ دو قسم کے گناہ ہیں، ایک کا تعلق اسٹریکچر سے ہے اور ایک کا تعلق فنشنگ سے ہے،یہ دو قسم کے گناہ ہیں،ایک گناہ اسٹریکچر کو نقصان پہنچا رہا ہے اور دوسرا گناہ فنشنگ کو نقصان پہنچارہا ہے، ان دونوں چیزوں کی کمی سے عمارت نقصان میں آجاتی ہے، آپ کوئی عمارت خریدنا چاہیں تو اسٹریکچر بھی دیکھتے ہیں، انجینئر کو لے جاتے ہیں کہ اس کا اسٹریکچر مضبوط ہے یا نہیں، اور فنشنگ کو بھی دیکھتے ہیں، یہ نہیں کہ پلاسٹر اُکھڑا ہوا ہے اور پپٹریاں گررہی ہیں۔
اسی طرح آپ کسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ لڑکی کیسی ہے ؟ اب ایک لڑکی ہے، اس کی سیرت تو بہت عمدہ ہے، فنشنگ لاجواب ہے، ناک کی اٹھان بہت عمدہ ہے، آنکھوں کی کمان بہت عمدہ ہے اور کانوں کی شان کا کیا کہنا، تو اس کی فنشنگ تو اچھی ہے مگر اس کا اسٹریکچر بہت خراب ہے، اس نے ایک گردہ اپنی ماں کو دے دیاتھا، اب ایک گردے میں ہے۔ یہ میں حقیقت بتارہا ہوں، ہمارے یہاں ٹیلی فون آیا کہ میری لڑکی کی شادی نہیں ہو رہی کیوں کہ اس نے اپنا ایک گردہ اپنی ماں کو دے دیا تھا، اب ایک گردے کا جو بھی سنتا ہے تو کہتا ہے کہ نابابا یہ تو بہت ہی خطرناک بات ہے، اگر کبھی یہی ایک گردہ خراب ہوگیا تو میں کیا کروں گا، اس سے شادی کرنا تو دل گردے کا کام ہے۔
Flag Counter