Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

12 - 34
ہوگئی ہے مگر یہ بالغ نہیں ہورہا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس کی شادی کردوں، میں دادا بن جاؤں۔ تو داڑھی کو نابالغ رکھنے سے آپ کوغم ہونا چاہیے۔ مگر داڑھی ایک مٹھی سے زیادہ  بڑی نہ رکھو، بعض لوگ بہت بڑی داڑھی رکھتے ہیں، ایک شخص نے ناف تک داڑھی رکھی ہوئی تھی، جب پیشاب کرتا تھا تو داڑھی کو بغل میں دباتا تھا۔ اسی لیے بعض علماء نے ایک مٹھی سے زیادہ بڑی داڑھی رکھنے کو مکروہ لکھا ہے اور بعض علماء نے غیر افضل لکھا ہے، مگر قاضی یعنی جج ہیبت کے لیے ایک انگل زیادہ رکھ سکتا ہے اورسپریم کورٹ کا جج یعنی قاضی القضاۃ ایک مٹھی سے دو انگل زیادہ رکھ سکتا ہے لیکن عام لوگوں کے لیے بس ایک مٹھی کافی ہے، ایک   مٹھی سے بڑھ جائے توکا ٹ دو، اس سے آپ پیارے اور خوبصورت لگوگے ورنہ گفتگو بھی کرو گے تو داڑھی ہلتی رہے گی۔ 
داڑھی تینوں طرف سے ایک مٹھی رکھنا واجب ہے
بعض لوگوں نے سامنے سے تو ایک مٹھی داڑھی رکھ لی لیکن دائیں بائیں سے ایک مٹھی سے کم رکھی،تینوں طرف سے ایک مٹھی داڑھی رکھو یعنی سامنے سے بھی، دائیں اور بائیں سے بھی۔ داڑھی ڈاڑھ سے ہے لہٰذا تھوڑی کی ہڈی کے نیچے سے ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے۔ اور داڑھی میں تیل لگا کر  خوبصورت بنا کر رکھو۔ بعض لوگوں نے گالوں پر سے خط بنایا تو خط بناتے بناتے ایک لکیر سی رہ گئی اور سارا گال فارغ البال ہوگیا، یہ بھی جائز نہیں۔ داڑھی کا خط اوپر کے جبڑے پر سے بنانا جائز ہے، جبڑے دو ہیں ایک اوپر ایک نیچے، جہاں دونوں جبڑے ملتے ہیں، اس کا نام اجتماعِ جبڑتین ہے، تو جہاں دونوں جبڑے ملتے ہیں وہاں سے اوپر کا خط بناسکتے ہو مگر نیچے کے جبڑے کی طرف خط بنانا حرام ہے، جائز نہیں ہے۔
داڑھی کے بچے کے احکام
اسی طرح  بعض لوگ داڑھی تو پوری شرعی رکھتے ہیں مگر داڑھی کا بچہ کٹا دیتے ہیں، نیچے والے ہونٹ کے نیچے جو بال ہیں یہ داڑھی کا بچہ کہلاتے ہیں، داڑھی کا بچہ ہمیشہ بچہ رہتا ہے، یہ کبھی ابّا نہیں بنے گا، یہ مرتے دم تک بچہ ہی رہتا ہے، اس کا کاٹنا بھی حرام ہے۔
Flag Counter