Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

27 - 34
اس حکم کی تعمیل کررہا ہوں۔ اور رَأَیْتُمُوْنِیْ کی رُؤْیَۃْ میں ہم لوگ شامل نہیں ہیں،یہ رُؤْیَۃْ تو صحابہ کو حاصل ہوئی تھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم رَأَیْتُمُوْنِیْ کے وہ رَأَیْتُمْ تھے۔ کیا آج دنیا میں کوئی ایسا شخص ہے جس نے حضور کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہو؟ تو صحابہ کے اعلیٰ مقام کی یہ بھی بہت بڑی دلیل ہے کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا۔
وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًاپر بات یاد آئی کہ رفیقۂ حیات سے جتنی محبت کرتے ہو رفیقِ حیات یعنی اللہ والوں کی بھی اتنی محبت سیکھو۔ عربی کا  رفیقاً اردو والی رفیقہ نہیں ہے، اس میں  الف تو ہے مگر یہ حالتِ نصبی میں ہے، کہیں لوگ اس پر پھڑک نہ جائیں اور ان کے کان کھڑے ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دنیا میں بھی اللہ والوں کی رفاقت نصیب فرمائے اور قیامت میں بھی نصیب فرمائےکیوں کہ اﷲ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں اَلۡحِقۡنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ،19؎  جو یہاں صالحین کے ساتھ رہے گااللہ وہاں بھی نیک لوگوں سے ملادے گا   ان شاء اللہ تعالیٰ۔
اہل اللہ کی صحبت کے فضائل
دیسی آم کو لنگڑے آم سے پیوند لگانا پڑے گاتب لنگڑا آم بنے گا، ورنہ دیسی کا دیسی رہے گا، اسے ایک لاکھ کتابیں پڑھوادو، ایک لاکھ ڈگریاں دلوادو مگر وہ دیسی کا دیسی یعنی کھٹا آم ہی رہے گا، اگر اس کی ڈگری دیکھ کر کوئی اس سے پیوند لگائے گا تو وہ بے چارہ بھی دیسی رہے گا، اس کی زندگی ضایع ہو جائے گی۔ اس لیے جن عالموں نے اللہ والوں کی صحبت نہیں اٹھائی وہ اللہ والے نہیں ہوئے، ان سے مسئلہ تو پوچھ لو مگر صحبت اُن کی اختیار کرو جنہوں نے اللہ والوں کی صحبت اٹھائی ہے اور مربّی بن گئے ہیں، پہلے مُربّہ بنتا ہے پھر مُربّی بنتا ہے۔ آج کل مولوی چاہتا ہے کہ مدرسے سے نکل کر فوراً منبر پر مسجد کی نوکری کرکے مُربّی بن جائے  حالاں کہ مُربّی بننے کے لیے پہلے مُربّہ بننا ضروری ہے، اس کے بعد پھر مُربّی بنتا ہے، جیسے پہلے بیٹا بنتا ہے پھر ابابنتا ہے، پہلے شاگرد بنتا ہے پھر استاد بنتا ہے۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب
Flag Counter