Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

15 - 34
کرے گا تو کیا اس کو سنت کا ثواب ملے گا؟ ارے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم سمجھ کر مسواک کرو۔ اور مسواک کی ایک برکت کافی ہے کہ مسواک کرنے والے کو مرتے وقت کلمہ کی توفیق ہوگی، خاتمہ ایمان پر ہوگا،مسواک کی سنت مرتے وقت کلمۂ شہادت یاد دلائے گی اور اس سے منہ بھی صاف رہتا ہے اور دماغی جنون سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ 
خواتین سے پردہ کے احکام
اسٹریکچر کے دو مضامین ہوگئے، اب دو مضامین فنشنگ کے سن لو، یہ چار ایسے اہم مضامین ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے ان شاء اللہ پورا اسٹریکچر اور پوری فنشنگ ٹھیک ہو جائے گی،یہ تجربہ کی بات بتار ہاہوں۔ فنشنگ میں دو عمل ہیں: نمبر ایک یہ کہ نظر کی حفاظت کرو، کیوں کہ ایک شخص روزانہ ایک لاکھ رین کماتا ہے مگر جب دکان سے اپنے گھر جاتا ہے تو راستے میں سارا مال ڈاکو چھین لیتے ہیں۔ تو عقل مند آدمی  کہے گا کہ جتنا کمانا ضروری ہے، اتنا  نہ گنوانا بھی ضروری ہے یعنی اس کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ نماز، روزہ، تلاوت، اللہ اللہ کے ذکر کا نور جو ہے اس کی حفاظت بھی فرض ہے یا نہیں؟ اور بدنظری کرنے سے قلب کا نور آنکھوں کے راستہ نکل جاتا ہے اور دل میں اندھیرے آجاتے ہیں، بدنظری لعنتی بیماری ہے۔ مشکوٰۃ شریف کی حدیث میں بدنظری کرنے والے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بددعا آئی ہے کہ اے خدا! جو اپنی آنکھوں کی حفاظت نہ کرے، کسی کی ماں، بہن، بیٹی کو دیکھے، اس پر لعنت فرما۔ اس بددعا میں بدنظری کرنے والے مرد اور عورت دونوں داخل ہیں۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جتنی حرام نظریں ہیں سب اس میں شامل ہیں لہٰذا اپنی بھابھی کو بھی مت دیکھو، اپنے سگے بھائی کی بیوی کو دیکھنا بھی حرام ہے۔ ایک خاتون نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں اپنے شوہر کے بھائی سے پردہ کروں؟ آپ نے فرمایا کہ شوہر کا بھائی تو موت ہے۔ یعنی جتنا موت سے ڈرتی ہو اتنا ہی شوہر کے بھائی سے ڈرو۔ غرض خالہ زاد، چچا زاد، ماموں زاد سب بہنوں سے پردہ کرو۔ علماء سے پوچھو کہ کن کن لوگوں سے شرعی پردہ نہیں ہے۔اب کوئی کہے کہ صاحب! چھوٹے مکان میں چار شادی شدہ بھائی رہتے ہیں، وہاں بھابھیوں سے کیسے پردہ کریں؟ ارے بھائی! اتنا تو کرلیں کہ جب مرد گھر میں آئیں تو ذرا سا کھنکھار دیں تاکہ
Flag Counter