Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

34 - 34
اس وعظ کاتعارف
اللہ تعالیٰ کی معرفت اور نسبت کے حصول کے بغیر جو اس دنیا سے رخصت ہو گیا سخت محرومی کی حالت میں گیا۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو تو حاصل کرلیا لیکن اپنے پالنے والے کو نہ پاسکا اس سے زیادہ محروم انسان کوئی نہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی دوستی کا تاجِ ولایت ان ہی بندوں کے سروں پر سجاتے ہیں جو ہر آن اُس کو راضی رکھنے کی فکر کرتے ہیں، جو ہر وقت اسی جستجو میں رہتے ہیں کہ کن اعمال سے ہمارا اللہ ہم سے راضی ہوتا ہے اور کن اعمال سے ناراض ہوتا ہے۔
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو؟‘‘ میں ان اعمال کا ذکر فرمایا ہے جو حصول رضائے الٰہی میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اللہ کے دین کو نہایت سادہ، عام فہم، پُر لطف اور پُر اثر انداز میں بیان کرنا حضرت اقدس کا خاص انداز  ہے۔ اس وعظ کی برکت سے دین کے ان احکامات پر عمل کرنا آسان ہوجاتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی دوستی کے حصول میں معین و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Flag Counter