Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

30 - 34
چپکالے کہ سارا عالم ہمیں ایک اعشاریہ، بال کے برابر، ایک لمحہ  آپ سے الگ نہ کرسکے، نفس کا عالم، نہ شیطان کا عالم، نہ بادشاہوں کا عالم، نہ رومانٹک دنیا کا عالم، نہ بریانی پاپڑ سموسوں کا عالم، نہ کالی گوری کا عالم، کوئی بھی عالم ہمیں ایک لمحہ کو بھی آپ سے الگ نہ کرسکے۔ اے خدا! اپنی رحمت سے ہمیں ایسا بنادے کہ ہم آپ سے چپک کر رہ جائیں، آپ پر ہر لمحہ اپنی جان فدا کریں، ایک لمحہ بھی آپ کو ناراض کرنے کی، آپ کو ناخوش کرنے کی حرام خوشیوں سے ہمارے دل کو بے زار کردے، گناہوں سے مناسبت ختم کردے، اپنی ذاتِ پاک پر فدا ہونے میں لذت دے، جس وقت ہم نظر بچائیں ہمارا دل مست ہو جائے کہ واہ رے میرے مولیٰ! میں نے آپ کے حکم پر اپنے دل پر کیا غم اٹھایا۔ تو نظر بچا کر اﷲ کا شکریہ ادا کرو۔
اے اللہ!ہماری زندگی کی کوئی سانس آپ کی نافرمانی میں نہ گزرے، مؤمن کی وہ سانس، مؤمن کا وہ وقت انتہائی منحوس اور لعنتی ہے جب وہ اپنے پالنے والے کو ناراض کرتا ہے اور نفس دشمن کو خوش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے قلوب کو پاک کردے اورہمارے قلب وجان کو اپنی ذاتِ پاک سے ایسے چپکا لے جیسے ماں چھوٹے بچے کو چپکا تی ہے، اللہ اپنی رحمت سے ہمارے قلب و جان کو اپنے سے اس طرح چپکا لے کہ سارا عالم ہمیں آپ سے ایک بال کے برابر کھینچ نہ سکے۔ آپ تھوڑی سی محنت کرو، اللہ والوں کے ساتھ رہو، ان شاء اللہ یہ نعمتیں آسانی سے مل جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دے، آمین۔
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ
مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ
Flag Counter