Deobandi Books

اللہ کی دوستی کیسے حاصل ہو ؟

ہم نوٹ :

28 - 34
رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ ایک ہندو ایک گرو کے پاس گیا اور کہا کہ گروجی مجھے اپنا چیلہ یعنی شاگرد بنالو، اس نے کہا کہ چیلہ بننا بہت مشکل ہے، یہ آسان کام نہیں ہے، اس نے کہا کہ اگر چیلہ بننا مشکل ہے تو اپنا گرو ہی بنالو۔
حضرت بھیکا شاہ نے اپنے پیر کی بھیک کا ایک لقمہ کھایا اور صاحبِ نسبت ہوگئے تھے۔ اس لیے ان کا لقب بھیکا شاہ تھا     ؎
بھیکا معالی پہ واریاں دن میں سو سو بار
کاگا سے ہنس کیو اور کرت نہ لاگی بار
بھیکا شاہ اپنے شیخ و پیر ابو المعالی پر دن میں سو سو دفعہ قربان ہورہا ہے کیوں کہ پہلے کاگا یعنی کوّا تھا، گُو کھاتا تھا، اب ہنس ہے اور اللہ کے نام کا موتی کھارہا ہے، تقویٰ سے رہتا ہےاور مولیٰ کو پاگیا ہے، لیلیٰ کو چھوڑ کر مولیٰ پاگیا ہے۔بتاؤ! لیلاؤں کو نمک کون دیتا ہے؟ اللہ دیتا ہے۔ جب مولیٰ دل میں آئے گا تو سارے عالم کے نمکیاتِ لیلائے کائنات کو ساتھ لائے گا، پھر ان شاء اللہ آپ کا قلب ان حسینوں سے مستغنی ہوجائے گا، یہ بات کہنے کی نہیں ہے، یہ بات آپ زبان سے نہیں سمجھیں گے، یہ بات لغت سے نہیں سمجھ سکتے، یہ تو جب دل میں مولیٰ آئے گا تب خود سمجھ جائیں گے۔
ایک لڑکی نے دوسری لڑکی سے پوچھا کہ بہن سنا ہے تیرا بیاہ ہوگیا۔ آپ کو بیاہ کے معنیٰ معلوم ہیں؟ بیاہ ہوگیا یعنی بے آہ ہوگیا، پہلے جو بیوی کے لیے آہ آہ کرتا تھا اب وہ بیوی پاگیا اور اس کی آہ ختم ہوگئی، اب وہ بے آہ ہوگیا، اس لیے اس کا نام بیاہ ہے۔ تو ایک لڑکی نے دوسری لڑکی سے پوچھا کہ بہن! سنا ہے تمہارا بیاہ ہوگیا ہے، اس نے کہا کہ ہاں ہو گیا ہے، اس نے کہا کہ ذرا کان میں بتا دو کہ کیا مزہ مل رہا ہے؟ اس نے کہا کہ بہن! یہ بتانے کی چیز نہیں ہے، بتانے سے تم نہیں سمجھو گی، جب تمہارا بھی بیاہ ہو جائے گا تب تمہیں خود سمجھ میں آجائے گا۔
ایسے ہی دوستو! ایک لاکھ تقریر کردیں، آپ نہیں سمجھ سکتے، جب تک مولیٰ دل میں نہیں آئے گا اس وقت تک آپ سمجھ نہیں سکتے کہ مولیٰ کتنا پیارا ہے، اتنا پیارا ہے کہ اس کے نام پر پیغمبروں کا خون بہا ہے، طائف کے بازار میں حضور ِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ نبوت بہا ہے، اُحد کے دامن میں ایک دن میں ستّر صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین شہید ہوگئے۔ وہ
Flag Counter