Deobandi Books

محبت الہیہ کے ثمرات

ہم نوٹ :

38 - 38
اس وعظ کا تعارف
آج لوگوں کے دلوں پر دین کی بات کا اثر نہیں ہوتا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ خود بیان کرنے والے اللہ کی محبت کے اس دردِ دل سے محروم ہیں جو اللہ کے مقبول بندوں کا خاصہ ہے۔ یہ دردِ دل عطا ہوتا ہے اہل دل کی صحبتوں سے۔ جو اللہ والوں کی صحبت اختیار نہیں کرتے ان کی زبان ترجمان دردِ محبتِ الٰہیہ نہیں ہوتی۔
اس کی منبر پہ تقریر بے کیف ہے
دردِ دل خاک میں جس کے شامل نہیں
شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت سے معمور دل بھی عطا فرمایا تھا اور اس محبت کو سارے عالم میں نشر کرنے کے لیے زبانِ ترجمان دردِ دل بھی عطا فرمائی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ لوگ گھنٹوں آپ کی بات سننے سے نہیں تھکتے تھے۔ حضرت اقدس نے اپنے وعظ ’’محبتِ الٰہیہ کے ثمرات‘‘ میں اہل اللہ کی بابرکت صحبتوں کے ثمرات حاصل کرنے کی جس شیریں و دلنشیں انداز میں ترغیب دی ہے وہ انتہائی قابل وجد ہے۔
Flag Counter