محبت الہیہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
۷۔سننِ عادات کا بھی خاص خیال رکھنامثلاً کھانے پینے ،سونے جاگنے،ملنے جلنےوغیرہ مسنون طریقے پر عمل کرنا۔ ۸۔کم ازکم ایک رکوع کی تلاوت روزانہ کرنا اور اس میں کلامِ پاک کے حُسن وجمال کی زیادہ سے زیادہ رعایت کرنا۔ یعنی قواعدِ اخفاء واظہار،معروف ومجہول وغیرہ کا لحاظ رکھنااور درودشریف کم ازکم ۱۱ مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھنا یا ایک تسبیح کسی نماز کے وقت تین سو مرتبہ روزانہ پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ ۹۔پریشان کن حالات ومعاملات میں یہ سوچ کر شکر کرنا کہ اس سے بڑی مصیبت وپریشانی میں مبتلا نہیں ہُوا۔ مثلاً بخار آنے پر یہ سوچنا کہ پیشاب تو بند نہیں ہُواہے،فالج ،جنون اور قلبی امراض سے تو بچا ہُوا ہوں۔نیز یہ اعتقاد رکھنا کہ بیماری سے گناہ معاف ہورہے ہیں یا اس پر اجر وثواب ہوگا ۔ ۱۰۔اپنے شب وروز کے اعمال کا شرعی حکم معلوم کرنا جن کا علم نہیں ہے کہ آیا وہ اوامر یعنی فرض،واجب ،سُنت ِ مؤکدہ،سُنتِ غیر مؤکدہ،مستحب و مباح میں سے ہیں یا نواہی یعنی کفر وشرک،حرام، مکروہ تنز یہی یا تحریمی میں سے اور جو اعمال خدانخواستہ منکرات میں سے معلوم ہوں ان کو جلدازجلد ترک کرنا۔ نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
ﻧﻤﺒﺮ | ﻣﻀﻤﻮﻥ | ﺻﻔﺤﮧ | ﻭاﻟﺪ |
---|---|---|---|
1 | فہرست | 1 | 0 |
2 | دین کی بات کا دل پر اثر نہ ہونا ایمانی کمزوری کی علامت ہے | 6 | 1 |
3 | دینی مجالس کے فوائد | 7 | 1 |
4 | دینی مربی سے مناسبت کی ضرورت | 7 | 1 |
5 | دنیاوی رسومات عقل کے بھی خلاف ہیں | 8 | 1 |
6 | محبت فی اللہ کا انعام | 9 | 1 |
7 | دینی مربی سے روحانی مناسبت کی مثال | 11 | 1 |
8 | بعثتِ نبوی کے مقاصد | 12 | 1 |
9 | شعبۂ تزکیۂنفس کیا ہے؟ | 13 | 1 |
10 | ظاہر و باطن دونوں متبع شریعت ہونا چاہیے | 14 | 1 |
11 | ایک سکھ کا عبرت آموز قصہ | 15 | 1 |
12 | دین پر استقامت کی انوکھی مثال | 16 | 1 |
13 | دینی اجتماع کے انعامات | 18 | 1 |
14 | صحبتِ اہل اللہ سے روحانی حیاتِ نو عطا ہوتی ہے | 19 | 1 |
15 | دین کے آسان ہونے کا راستہ | 21 | 1 |
16 | معرفت کے بغیر واقفیت نہیں ہوتی | 22 | 1 |
17 | صحبت کے اثرات کی حِسّی مثالیں | 25 | 1 |
18 | حصولِ مولیٰ کے لیے اخلاص ضروری ہے | 26 | 1 |
19 | مادّۂ محبت وصل کا متقاضی ہے | 27 | 1 |
20 | سایۂعرش حاصل کرنے کا طریقہ | 28 | 1 |
21 | اللہ کے لیے آپس میں محبت کرنے کی جزا | 29 | 1 |
22 | شیخ سے محبت کے واقعات | 30 | 1 |
23 | اہل اللہ سے محبت پر حدیثِ پاک کی بشارتِ عظمیٰ | 31 | 1 |