Deobandi Books

توشہ آخرت کے اعمال

ہم نوٹ :

29 - 38
قرضہ۔ جب صبح ہوئی تو ملّا جامی شرمندہ ہوئے، ان کے دل میں شیخ کی قدر آگئی اور حضرت  عبید اللہ صاحب کے پاس لوٹ آئے۔ حضرت کو کشف ہوگیا کہ آج  ملّا جامی کو کوئی خواب نظر آیا ہے تو فرمایا کہ میاں  کیسے حاضر ہوئے؟ عرض کیا کہ بیعت کرلیجیے۔ فرمایا ایسے بیعت نہیں کروں گا، پہلے یہ بتاؤ کہ  کل کس وجہ سے اور کیا محسوس کرکے بھاگے تھے اور کیا مصرع پڑھا تھا؟ اب ملّا جامی مارے شرم کے بولتے نہیں ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ بتانا پڑے گا تب بیعت کروں گا۔ ملّا جامی بے چارے مجبور ہوکر کہنے لگے کہ حضرت کل میں نے دل میں یہ اعتراض کیا تھا     ؎  
نہ مردآنست کہ دنیا دوست دارد
وہ مرد کیسے اللہ والا ہوسکتا ہے جو دنیا کو دوست رکھے۔حضرت عبید اللہ صاحب نے فرمایا کہ اس میں دوسرا مصرع میرا ملالو    ؎ 
اگر   دارد  برائے  دوست   دارد
اگر دولت رکھتا ہے تو اپنے اللہ کے لیے رکھتا ہے۔ یعنی جہاں موقع دیکھتا ہے خوب خرچ کرتا ہے، دولت کو دوست بناکر نہیں رکھتا۔ پھر  فرمایا کہ میں نے جو یہ دنیاپالی ہوئی ہے یہ اللہ کے لیے رکھی ہے تاکہ کوئی غریب آئے،کسی کو کوئی دینی کام پیش ہو تو اس میں خرچ کروں اور اپنے رب کی راہ میں خرچ کرکے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کروں۔ 
عشق مولیٰ عشق لیلیٰ سے ہرگز کم نہیں 
بتائیے! اپنے محبوب پر مال خرچ کرنے سے دل خوش ہوتا ہے یا نہیں؟اگر  کسی کی بیوی بہت حسین و جمیل ہے تو شوہر اس کی ہر فرمایش پوری کرتا ہے چاہے لاکھوں کی فرمایش کردے، یہاں تک کہ لوگوں نے محبت میں سلطنت لُٹا دی ہے۔ برطانیہ کا بادشاہ  جارج ششم یا ہفتم، چھٹا یا ساتواں تھا،اس کو ایک عورت سے عشق ہوگیا، پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا کہ اس عورت کا ساتھ چھوڑ دو ورنہ حکومت نہیں کرسکتے، تم کو برطانیہ کابادشاہ نہیں بنایا جائے گا، اس نے کہا کہ میں بادشاہت کے تخت و تاج پر لعنت بھیجتا ہوں، میں اپنے عشق سے دست بردار نہیں ہوسکتا، اس کی محبت سے استعفا نہیں دے سکتا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 حکیم الامت کا اپنے شیخ حاجی امداد اللہ صاحب کا احترام 8 1
4 شیخ کے قُرب کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کا وبال 8 1
5 حضرت مولانا ابرار الحق صاحب کا حسن انتظام 10 1
6 حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے شیخ کی دعا 10 1
7 اہل اللہ کے تَحْدِیْثْ بِالنِّعْمَۃْ کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں 11 1
8 حکیم الامت کی شانِ تجدّدیت 13 1
9 اہل اللہ کی شان میں بدگوئی سے احتراز برتیں 13 1
10 تفویض کی حقیقت 14 1
11 اتباعِ سنت کی برکت کا ثمرہ 14 1
12 مصائب پر صبر و شکر کےعقلی و نقلی دلائل 15 1
13 توکّل پر تأکل کا انتظام 16 1
14 قلب کو غیر اللہ سے خالی کرنا مطلوب ہے 17 1
15 طلبِ فضل خداوندی 19 1
16 دعائے طلبِ مغفرت 19 1
17 التجا برائے حفاظت دشمن نفس و شیطان 21 1
18 ہدیۂ تشکر بہ درگاہِ خدا 21 1
19 اعترافِ قصور بحضور خدائے غفور 22 1
20 زمان و مکان سے حرمتِ گناہ میں اِزدیاد 23 1
21 کافروں کی مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کا ایک واقعہ 23 1
22 اکیسویں رمضان، مجلس در مسجد خادم الاسلام 25 1
23 دنیائے فانی کی بے ثباتی 25 1
24 حقیقی توشۂ آخرت اللہ کی محبت و اطاعت ہے 25 1
25 وہ مال و دولت مبارک ہے جو راہِ خدا میں خرچ ہو 26 1
26 آخرت میں فیصلہ صرف اللہ کی رضامندی پر ہوگا 27 1
27 فقراء کی میدانِ محشر میں ایک فضیلت 27 1
28 امارت ولایت کے منافی نہیں 28 1
29 مال و دولت کا صحیح مقام کیا ہے؟ 30 1
30 آخرت کی تیاری کے چند اعمال 31 1
31 سِکھوں کی اپنے مذہب پر استقامت 32 1
32 مجالس میں سنتوں کا مذاکرہ کارِ سعادت ہے 32 1
33 اخلاق کی اصلاح کے چند اعمال 33 1
Flag Counter