Deobandi Books

آثار محبت الہیہ

ہم نوٹ :

6 - 34
آثارِ محبتِ الٰہیہ
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
کام رونے ہی سے بنتا ہے
بیان شروع کرنے سے پہلے ایک گزارش کرتا ہوں کہ جو خواتین اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کولاتی ہیں، جب وہ روتے ہیں تو سننے والوں کے مضمون سننے میں خلل پڑتا ہے۔ اس لیے اپنے ساتھ ان کے لیے کوئی  بسکٹ ٹافی بھی لائیں کیوں کہ بچوں کالا نابھی ضروری ہے اور           مضمون سننا بھی ضروری ہے، اس لیے ایک بسکٹ ان کو دے دیا تو وہ خوش ہوجائیں گے، ایک بسکٹ یا ایک ٹافی بچوں کے آنسو سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتے، بسکٹ ٹافی سے بچے بہل جاتے ہیں۔ 
بچوں کے رونے پر ایک بات یاد آئی۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں اپنی پڑھائی کے زمانے میں اپنے استاد مولانا اصغر میاں صاحب دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو ایک خاتون اپنے بچہ کو لے کر آئیں اور کہا کہ حضرت جی! یہ بہت روتا ہے، اس کو نہ رونے کا تعویذ دے دیجیے، تو حضرت نے ہنس کر فرمایا کہ رونا تو ہم بڑوں کو چاہیے لیکن جب ہم بڑے نہیں رو رہے ہیں تو اگر یہ بچے بھی نہیں روئیں گے تواللہ تعالیٰ کی رحمت کیسے نازل ہوگی۔
ایک بزرگ تھے جو اپنے نیک دوستوں سے مہمانوں کے لیے کچھ قرض لے لیا کرتے تھے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ  نے مثنوی مولانا روم میں اس قصےّ کو بیان فرمایا ہے کہ جب ان کا آخری وقت آیا تو لوگوں نے محسوس کر لیا کہ شاید بڑے میاں اب بچیں گے نہیں لہٰذا سب جمع ہوگئے کہ ہمارا قرضہ واپس کرو کیوں کہ ایسے آثار نظر آرہے ہیں کہ آپ قبرستان میں لیٹنے جارہے ہیں لہٰذا ہمارا قرضہ واپس کیجیے جو آپ نے مہمانوں کے لیے، خانقاہ کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کام رونے ہی سے بنتا ہے 6 1
3 علاماتِ قبولیتِ توبہ 8 1
4 حدیثِ پاک میں اہل اللہ کے پاس قبولیتِ توبہ کا واقعہ 11 1
5 نیک اعمال کا صدور توفیقِ الٰہی سے ہوتا ہے 12 1
6 شیخ سے نفع کا دارومدار روحانی مناسبت پر ہے 12 1
7 اہل اللہ کے تذکرہ سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے 13 1
8 اللہ تعالیٰ سے ناامیدی حرام ہے 14 1
9 کسی کو حقیر سمجھنا حرام ہے 15 1
10 خواجہ صاحب کے نعتیہ کلام کی اثر آفرینی 16 1
11 روضۂ مبارک پر حاضری کا ایک ادب 18 1
12 صحبتِ اولیاء روحانی حیات کا ذریعہ ہے 18 1
13 جگر صاحب کی حضرت تھانوی سے چار دعاؤں کی درخواست 19 1
14 جگر صاحب کی سردار عبد الرب نشتر سے ملاقات 20 1
15 اللہ تعالیٰ کی اپنے اولیاء پر نوازش و عنایات 21 1
16 اللہ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 22 1
17 دین میں ہر ایک کی اتباع نہیں 23 1
18 جگر صاحب کی قبولیتِ دعا کے آثار 23 1
19 اطاعتِ خدا میں موت کی حیاتِ معصیت پر فضیلت 25 1
20 مسلمانوں کے زوال کا اہم سبب حُبّ دنیا ہے 26 1
21 دنیا سے دل نہ لگانے کا طریقہ 26 1
22 اللہ کی اطاعت میں مخلوق کے طعنوں سے نہ گھبرائیں 27 1
23 آثارِ محبتِ الٰہیہ 28 1
24 خدا کو ہر حال میں یاد رکھیں 29 1
25 اشاعتِ دین کا ایک سہل طریقہ 30 1
Flag Counter