Deobandi Books

آثار محبت الہیہ

ہم نوٹ :

15 - 34
نومید ہم مباش کہ رندانِ بادہ نوش
ناگہہ  بیک خروش بمنزل  رسیدہ اند
ناامید مت ہو، بڑے بڑے رند اور شراب پینے والوں کو، بالکل خراب زندگی گزارنے والوں کو جب ندامت ہوئی تو ایک آہ کھینچی اور ایک چیخ ماری، ایک دفعہ اللہ کہا اور رونا شروع کردیا تو اسی دن منزل تک پہنچ گئے، جو پچاس سال سے عبادت کررہے تھے ان سے آگے بڑھ گئے؎
ناگہہ  بیک خروش بمنزل  رسیدہ اند
اور     ؎ 
کھینچی جو اک آہ تو زنداں نہیں رہا
مارا  جو اِک  ہاتھ گریباں نہیں رہا
کسی کو حقیر سمجھنا حرام ہے
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کی جماعت کی نماز چھوٹ گئی، اس کی زندگی میں پہلی دفعہ ایسا ہوا تھا، ورنہ ہمیشہ تکبیرِ اولیٰ سے نماز پڑھتے تھے۔ مردوں پر فرض نماز جماعت سے واجب ہے، سستی اور کاہلی سے جماعت چھوڑنے والوں کے بارے میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ یہ شخص منافق ہے۔خیرالقرون میں ہر شخص مسجد میں نماز کااہتمام کرتاتھالَایَتَخَلَّفُ مِنْھَااِلَّاالْمُنَافِقُوْنْ جماعت نہیں چھوڑتے مگر منافق لوگ لیکن جو معذور ہیں، بیمار ہیں، یا کوئی اور مجبوری ہے وہ مستثنیٰ ہیں۔ تو ان کی جماعت چھوٹ گئی، جیسے ہی انہوں نے مسجد کے دروازے پر قدم رکھااور امام نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ بس اتنا سننا تھا کہ بے ہوش ہوگئے کہ ہائے جماعت چھوٹ گئی، بس ایک آہ کھینچی، ان کی آہ کی روشنی مسجد میں آئی، اس مسجد میں ایک ولی اللہ بیٹھے تھے جو صاحبِ کشف تھے۔ انہوں نے دیکھا کہ مسجد کے دروازے پر ایک زبردست روشنی نظر آئی جو آسمان تک چلی گئی، انہوں نے سوچا کہ یہ تو کوئی بڑا شخص ہے جا کر دیکھا تو ایک بڑے میاں بےہوش پڑے ہیں، منہ پر پانی کا چھینٹا مارا، ہوش میں آئے تو پوچھا کہ آپ نے ایسا کیا عمل کیا جس کی روشنی مسجد میں نظر آئی۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کام رونے ہی سے بنتا ہے 6 1
3 علاماتِ قبولیتِ توبہ 8 1
4 حدیثِ پاک میں اہل اللہ کے پاس قبولیتِ توبہ کا واقعہ 11 1
5 نیک اعمال کا صدور توفیقِ الٰہی سے ہوتا ہے 12 1
6 شیخ سے نفع کا دارومدار روحانی مناسبت پر ہے 12 1
7 اہل اللہ کے تذکرہ سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے 13 1
8 اللہ تعالیٰ سے ناامیدی حرام ہے 14 1
9 کسی کو حقیر سمجھنا حرام ہے 15 1
10 خواجہ صاحب کے نعتیہ کلام کی اثر آفرینی 16 1
11 روضۂ مبارک پر حاضری کا ایک ادب 18 1
12 صحبتِ اولیاء روحانی حیات کا ذریعہ ہے 18 1
13 جگر صاحب کی حضرت تھانوی سے چار دعاؤں کی درخواست 19 1
14 جگر صاحب کی سردار عبد الرب نشتر سے ملاقات 20 1
15 اللہ تعالیٰ کی اپنے اولیاء پر نوازش و عنایات 21 1
16 اللہ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 22 1
17 دین میں ہر ایک کی اتباع نہیں 23 1
18 جگر صاحب کی قبولیتِ دعا کے آثار 23 1
19 اطاعتِ خدا میں موت کی حیاتِ معصیت پر فضیلت 25 1
20 مسلمانوں کے زوال کا اہم سبب حُبّ دنیا ہے 26 1
21 دنیا سے دل نہ لگانے کا طریقہ 26 1
22 اللہ کی اطاعت میں مخلوق کے طعنوں سے نہ گھبرائیں 27 1
23 آثارِ محبتِ الٰہیہ 28 1
24 خدا کو ہر حال میں یاد رکھیں 29 1
25 اشاعتِ دین کا ایک سہل طریقہ 30 1
Flag Counter