Deobandi Books

آثار محبت الہیہ

ہم نوٹ :

23 - 34
 دار کہتے ہیں پھانسی کو یعنی شہادت کی راہ، اللہ پر جان دینے کا راستہ اﷲ تک پہنچنے کا مختصر راستہ ہے۔ کیوں بھئی! شہیدوں کا راستہ کم ہوجاتا ہے یانہیں؟ پاکستان بننے سے پہلے انڈیا میں ایک صاحب بڑے آزاد قسم کے تھے، داڑھی کٹواتے تھے، نماز بھی ٹھیک سے نہیں پڑھتے تھے۔ کسی نے کہا کہ آپ نماز کیوں نہیں پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا میری فکر مت کرو، میں تو ایک دن تلوار لے کر نکلوں گا، ایک ہاتھ اِدھر ماروں گا ایک ہاتھ اُدھر ماروں گا، پھر شہید ہوجاؤں گا اور شہادت کے شارٹ کٹ راستے سے جنت میں چلا جاؤں گا۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہندو مسلم جھگڑا شروع ہوگیا، یہ تلوار لے کر نکلے، تلوار کا ایک ہاتھ چلا کے ایک ہندو کو مارا، دوسرا ہاتھ چلا کے دوسرے کو مارا، تیسرے نے ان کو مار دیا اور وہ شہید ہوگئے۔اسی لیے یہ اللہ تک پہنچنے کا شارٹ کٹ راستہ ہے۔
دین میں ہر ایک کی اتباع نہیں 
لیکن اس کے یہ معنیٰ نہیں ہیں کہ آپ لوگ نماز،روزہ چھوڑ کر اس راستہ کا انتظار کریں، ایسا کرنا جائز نہیں ہے، یہ  ان کی بشری کمزوری تھی، آپ بشری کمزوریوں کی نقل کیوں کررہے ہیں، اچھے کام کی، نیک  لوگوں کی نقل کیوں نہیں کرتے۔ یہ کیا کہ جہاں کوئی ایسا راستہ ملتا ہے جو نفس کی موافقت میں ہوتا ہے اس کو فوراً قبول کرلیتے ہیں، جیسے ایک شخص روزہ نہیں رکھتا تھا مگر افطاری ضرور کرتا تھا، اس کی ماں نے کہا کہ ظالم! روزہ ایک نہیں رکھتا اور افطاری ایک نہیں چھوڑتا، اس نے ماں سے کہا کہ میں روزہ نہیں رکھتا تو کیا افطاری بھی چھوڑ دوں؟ بالکل ہی کافر ہوجاؤں؟ بعض لوگوں کو اپنے نفس کے مزے والی راہیں بہت راس آتی ہیں۔
جگر صاحب کی قبولیتِ دعا کے آثار
تو جگر مراد آبادی نے حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ سے چار دعاؤں کی درخواست کی اور کتنی پیاری درخواست کی، وہ درخواست پھر سے سن لیجیے، نمبر۱: جگر حج کر آئے۔ دیکھو! اللہ کا گھر دیکھنے کا شوق گناہ گاروں کو بھی ہوتا ہے مگر افسوس کہ بعض لوگ غالب کے اس شعر پر عمل کرتے ہوئے حالتِ گناہ میں رہتے ہیں اور اللہ کے گھر کی زیارت سے محروم رہتے ہیں، وہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کام رونے ہی سے بنتا ہے 6 1
3 علاماتِ قبولیتِ توبہ 8 1
4 حدیثِ پاک میں اہل اللہ کے پاس قبولیتِ توبہ کا واقعہ 11 1
5 نیک اعمال کا صدور توفیقِ الٰہی سے ہوتا ہے 12 1
6 شیخ سے نفع کا دارومدار روحانی مناسبت پر ہے 12 1
7 اہل اللہ کے تذکرہ سے اللہ کی رحمت نازل ہوتی ہے 13 1
8 اللہ تعالیٰ سے ناامیدی حرام ہے 14 1
9 کسی کو حقیر سمجھنا حرام ہے 15 1
10 خواجہ صاحب کے نعتیہ کلام کی اثر آفرینی 16 1
11 روضۂ مبارک پر حاضری کا ایک ادب 18 1
12 صحبتِ اولیاء روحانی حیات کا ذریعہ ہے 18 1
13 جگر صاحب کی حضرت تھانوی سے چار دعاؤں کی درخواست 19 1
14 جگر صاحب کی سردار عبد الرب نشتر سے ملاقات 20 1
15 اللہ تعالیٰ کی اپنے اولیاء پر نوازش و عنایات 21 1
16 اللہ تک پہنچنے کا مختصر راستہ 22 1
17 دین میں ہر ایک کی اتباع نہیں 23 1
18 جگر صاحب کی قبولیتِ دعا کے آثار 23 1
19 اطاعتِ خدا میں موت کی حیاتِ معصیت پر فضیلت 25 1
20 مسلمانوں کے زوال کا اہم سبب حُبّ دنیا ہے 26 1
21 دنیا سے دل نہ لگانے کا طریقہ 26 1
22 اللہ کی اطاعت میں مخلوق کے طعنوں سے نہ گھبرائیں 27 1
23 آثارِ محبتِ الٰہیہ 28 1
24 خدا کو ہر حال میں یاد رکھیں 29 1
25 اشاعتِ دین کا ایک سہل طریقہ 30 1
Flag Counter