Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

9 - 42
حضرت ڈاکٹر صا حب کی جگہ جمعہ کے دن عصر کے بعد میرا بیان تجویز ہوا، میں نے اﷲتعالیٰ کا شکر ادا کیا،پاکستان کے کسی اور عالم کو عوام نے یہ مقام نہیں دیا، بزرگوں کی جوتیاں اٹھانے کی برکت سے اﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں اس فقیر کے لیے نیک گمان ڈالا اور انہوں نے اپنے حسن ظن کی وجہ سے یہ کہا کہ آپ بیان کریں۔
جب میں نے بیان شروع کیا تو مجھے خبر نہیں تھی  کہ اس اجتماع میں کچھ ایسے منکرین بھی بیٹھے ہیں جواﷲ والوں کے ساتھ تعلق جو ڑنے کو مذاق سمجھتے ہیں، لیکن اﷲ تعالیٰ کا یہ عجیب معاملہ ہے کہ جیسے بیمارہوتے ہیں ویسی ہی دوا طبیب کے دل میں ڈال کراسی کو بیان کر ادیتے ہیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ آکر کہتے ہیں کہ صاحب آج کا بیان تو بس میرے لیے ہوا تھا۔
دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟
پشاور کے میڈیکل کا لج میں میرا بیان ہوا تو ڈیڑھ ہزار اسٹوڈنٹس موجود تھے، جب انہوں نے میری تقریر سنی تو کہا کہ ایک ہفتہ کے لیے ان مولانا کو یہیں روک لیں تاکہ ہم ان سے خوب استفادہ کریں اور ان کا شکریہ ادا کریں گے ۔ایک پروفیسر صاحب جنہوں نے اس بیان کا انتظام کروا یا تھاانہوں نے کہا کہ یہ اتنے نالائق اور بدتمیز ہیں کہ استا دوں سے لڑتے ہیں، میز پر گھونسے مارتے ہیں،ان کے اندر ادب وغیرہ بالکل نہیں ہے، مگرآج پہلی دفعہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا  ہے کہ انہوں نے آپ کی تقریر کو اتنی محبت سے سنا، اتنے سکون اور خاموشی سے سنا اور اب کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ایک ہفتہ کا وقت اور مل جائے  تو ہمیں اپنی اصلاح کی امید معلوم ہوتی ہے ۔
فیضانِ اولیاء کے آثار
تو ان لوگوں کے دین کی بات توجہ سے سننے کی وجہ یہی ہے کہ الحمد للہ!اختر پر بزرگوں کی نظریں پڑی ہیں۔ حکیم الامّت ارشاد فرماتے ہیں کہ شاہ ولی اﷲمحدث دہلوی کے بیٹے شاہ عبدالقادرصاحب تفسیر موضح القرآن کے مصنّف دہلی کی جامع مسجد فتح پوری میں حالتِ عبادت میں قرب کے اعلیٰ مقام پر تھے، اﷲوالوں کو زمین پر مت سمجھو،یہ زمین پر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter