Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

6 - 42
پیش لفظ
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں کے تین طبقات کی نشاندہی فرمائی ہے۔ایک طبقہ وہ ہے جس نے محض کتابیں پڑھ کر دین کی تعلیم حاصل کی لیکن کسی اللہ والے کے پاس جاکر اپنے اخلاق کی اصلاح اور  نفس کا تزکیہ نہیں کروایا وہ اپنے حاصل کردہ علم کو بھی بھول گیا۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جس نے صرف اللہ والوں کی صحبت کا فیض اٹھایا، اس کی برکت سے اسے دین کا ضروری علم بھی حاصل ہوا، اخلاق کی اصلاح بھی ہوئی، گناہوں سے پاک تقویٰ والی حیات بھی نصیب ہوئی اور ذکر وعبادات کا نور بھی حاصل ہوا، گویا سراپا نور ہوگئے۔تیسرا طبقہ وہ ہے جس نے دین کا علم بھی حاصل کیا، عالم بھی ہوئے اور اہل اللہ کی صحبتوں کا فیض بھی اٹھایا، اپنے علم کے نور اور ذکر وعبادات  کے نور سےوہ نورٌ علی نور ہوگئے۔
اپنے اس وعظ میں عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب      رحمۃ اللہ علیہ نےاہل اللہ کی صحبتوں کو مختلف واقعات،  حکایات اور قرآن و حدیث کی روشنی میں جس طرح اجاگر فرمایا ہے وہ حضرت والا ہی کاخاص اندازِ بیاں ہے۔اللہ تعالیٰ اس وعظ کو قبول فرمائیں، امت کے لیے نافع بنائیں  اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائیں، آمین۔
          یکےاز خدام
عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ
       و
حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter