Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

30 - 42
بڑا ہو گیا ہے  لیکن  سال  چھ ماہ کے بعد ناپو گے تو معلوم ہوگا کہ چارا نگل بڑھ گیا ۔ اسی طرح اگر آدمی روزانہ سوچے کہ آج ذکر سے اﷲ کا کتنا قربِ ملاتو اتنی جلدی ناپ تول سے کچھ پتا نہیں چلے گا، پانچ چھ مہینے کے بعد دل کو ٹٹول کر دیکھو تب پتا چلے گا کہ پہلے کیا تھے اور اب کیا ہو گئے۔اسی کو خواجہ صاحب نے فرما یا تھا       ؎
تو  نے  مجھ کو کیا  سے کیا  شوقِ فراواں  کر دیا
پہلے جاں پھر جانِ جاں  پھر  جانِ جاناں کر دیا
مجالسِ ذکر کا پہلا انعام
اب بخاری شریف کی حدیث سے مجلس ذکر کے  چار فوائد بیان کرتا ہوں ۔  نمبر ایک جب کہیں اجتماعی ذکر ہوتا ہے، اﷲاﷲ ہوتا ہے حَفَّتْھُمُ الْمَلٰئِکَۃُ تو فرشتے اس مجلس کو گھیر لیتے ہیں،یہ پہلا انعام ہے،جب فرشتے گھیر لیتے ہیں تو کیا فرشتوں کی صحبت نہیں ملی؟ جب فرشتے چاروں طرف سے آسمان تک گھیر لیتے ہیں تو فرشتوں سے ملاقات ہوئی یا نہیں ہوئی اور فرشتوں کی صحبت نصیب ہوئی یا نہیں ہوئی؟اورجیسی صحبت ہوتی ہے ویسا اثر ہوتا ہے، خربوزے کو دیکھ کر خربو زہ رنگ پکڑتا ہے۔فرشتوں کی صحبت سے آپ کے دل میں فرشتوں جیسی پاک بازی، پاک خیالات اور فرشتوں جیسی پاک عادتیں پیدا ہونا شروع ہو جائیں گی۔خانقاہ تھانہ بھون میں یہی ہوتا تھا،آج یہاں ڈھا لکہ نگر میں جو اﷲ اﷲ کرایا جا رہا ہے تو یہاں رسولِ خداکی بشارتوں کی روشنی میں،قرآن و حدیث کے علم کی روشنی میں تصوّف سکھایا جارہا ہے،یہ جاہلوں کا تصوف نہیں ہے، قرآن و حدیث کی روشنی پکّی روشنی ہے،  ورنہ بڑے بڑے لوگ جب جوش میں آتے ہیں تو ان کواﷲکی حدود کا ہوش نہیں رہتا،وَ الۡحٰفِظُوۡنَ لِحُدُوۡدِ اللہِ14؎ اﷲ کی حدود کو توڑتے ہوئے چلے جاتے ہیں اور پتا بھی نہیں چلتا، نفلوں پرنفلیں پڑھ رہے ہیں اور گھرمیں ماں بیمار ہے، اگر یہ اﷲ والوں کی صحبت اٹھاتا تونفل چھوڑ کر اپنی ماں کی دوا لاتا، بیوی کی دوا لاتا، حدود کی رعایت اﷲ والوں کی صحبت ہی سے عطا ہوتی ہے۔بہرِحال جب فرشتوں سے ملاقات ہوگی،ان کی صحبت نصیب ہوگی تو فرشتوں کے اخلاق آپ کے اندر منتقل ہوں گے۔
_____________________________________________
14؎   التوبۃ:112
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter