Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

7 - 42
فیضانِ صحبتِ اولیاء
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ  الصّٰدِقِیۡنَوَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ھُمُ الْجُلَسَآءُ لَا یَشْقٰی جَلِیْسُھُمْ2 ؎
دین کی برکات کیسےملتی ہے؟
میرے دوستو اور بزرگو! یہ دین سید الا نبیاء صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے ذریعہ سب سے پہلے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین تک پہنچا ہے،اور صحا بی کے کیا معنیٰ ہیں؟ صحبت اٹھانے والا۔ عربوں کے پاس ایک ایک لفظ کی بے شمار لغات ہیں لیکن ا ﷲتعالیٰ نے ان کو صحا بی کا لقب عطا فر ما یا، رسول خدا صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے ان کوصحابی کا لقب عطا فرمایا تاکہ قیامت تک کے مسلمانوں کو معلوم ہو جائے کہ دین کی برکات اہل اﷲکی صحبت سے، ان کے ساتھ رہنے سے نصیب ہوتی ہیں۔حکیم الامّت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اپنے وعظ میں اکبر الٰہ آبادی کا یہ شعر پڑھا کرتے تھے      ؎
نہ کتابوں سے نہ وعظوں سے نہ زر سے  پیدا
دین    ہوتا  ہے   بزرگوں  کی  نظر   سے   پیدا
_____________________________________________
2؎   التوبۃ:119صحیح البخاری: 948/2 (6443)،باب فضل ذکراللہ تعالی،  المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter