Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

16 - 42
علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت
قرآن پاک کی آیت ہے:
یَرۡفَعِ اللہُ  الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ ۙ وَ الَّذِیۡنَ  اُوۡتُوا  الۡعِلۡمَ دَرَجٰتٍ 7؎
مؤمنین کو اور جن کو اﷲ نے علم دیا ہے وہ بڑے بڑے درجے پر ہیں۔
مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت میں ایمان والوں کے بعد اﷲنے علماء کو الگ بیان فرمایا ہے،اس آیت میں علماء کا جو مقام اﷲنے بیان کیا ہے کسی اور آیت میں علماء کرام کی اتنی فضیلت ظاہر نہیں ہوتی، حالاں کہ اہلِ علم بھی تو مؤمن تھے مگر ان کو عام مؤمنین سے الگ بیان کیا کہ عام مؤمنین کے اور علماء ربانیین کے درجات میں فرق ہے۔امام فخر الدّین رازی رحمۃ اﷲ علیہ تفسیر ِکبیر میں اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ حدیث ہے کہ   قیامت کے دن علماء کو جنّت کے دروازے پر روکا جائے گا، اندر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا  اور اﷲتعالیٰ ان سے فرمائیں گے کہ آپ جس کو چاہیں سفارش کرکے جنّت میں لے جائیں۔ یعنی سفارش کا جو مقام انبیاء کو دیا جائے گا، ان کی اتباع کی برکت سے علماء کو بھی وہ مقام دیا جائے گا۔
اصلی عالم کون ہے؟
یہاں علماء سے مراد عالم باعمل، اﷲوالے عالم مراد ہیں۔حضرت قتادہ رضی اﷲ عنہ علماء امّت کا اجماع نقل کرتے ہیں اور ان کا یہ قول ملّا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ مشکوٰۃ کی شرح مرقاۃ میں لکھتے ہیں کُلُّ مَنْ عَصَی اللہَ فَھُوَ جَاھِلٌ 8؎  جو اﷲکی نا فرمانی میں مسلسل مبتلاء ہے،رشوت لیتا ہے، جھوٹ بولتا ہے، ہر وقت بد نگاہی، بد نظری کرتا ہے تو مسلسل گناہ کی وجہ سے ایسا شخص اگر عالم بھی ہو تو خدا کے نزدیک وہ عالم نہیں ہے، وہ جاہل شمار کیا جائے گا۔ عالم وہ ہے جو تقویٰ اور استقامت سے رہتا ہے، احیاناً کبھی لغزش ہوجاتی ہے تو اﷲ سے توبہ کر کے ان کو راضی کر لیتا ہے مگر گناہوں کو کبھی اوڑھنا، بچھونا نہیں بناتا کہ جب دیکھو گناہوں کے 
_____________________________________________
7؎   المجادلۃ:11   مرقاۃ المفاتیح:  132/9، باب البیان والشعر، مطبوعۃ ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter