Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

17 - 42
گٹر میں گرے ہوئے ہیں اور اٹھتے بھی نہیں ہیں، نہاتے بھی نہیں ہیں، توبہ بھی نہیں کرتے۔اس پر مجھے مفتی شفیع صاحب کا شعر یاد آیافرماتے ہیں     ؎
ظالم! ابھی  ہے فرصتِ توبہ  نہ  دیر کر
وہ  بھی گرا  نہیں جو  گرا  پھر سنبھل  گیا
علّامہ شامی ابنِ عابدین رحمۃ اﷲ علیہ کہتے ہیں کہ جو شخص ٹخنے سے نیچے پاجامہ لٹکاتا ہے ایسے شخص کی نہ تو امامت جائز ہے نہ اذان جائز ہے، نہ اقامت جائز ہے۔ ٹخنے چھپانا معمولی گناہ نہیں ہے۔مسلم شریف کی حدیث ہے کہ ٹخنے چھپانے والے کو اﷲتعا لیٰ نظرِ رحمت سے نہیں دیکھتے، قیامت کے دن اس سے محبّت کے ساتھ کلام نہیں فرمائیں گے اور  اس کو توفیقِ تزکیہ نہیں دیں گےیعنی گناہ سے توبہ نصیب نہیں ہوگی اور قیامت کے دن اسے عذاب علیم ہوگا۔
دوستو!جب میں کسی حافظ،عالم یا قاری کا پاجامہ ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہوا دیکھتا ہوں تو بہت صدمہ اور غم ہوتا ہے کہ یہ منبر پر اس  حدیث کو کیسے بیان کر سکتا ہے، لوگ تو فوراً کہیں گے کہ مو لا نا آپ کا ٹخنہ  بھی  تو ڈھکا ہوا ہے۔ لیکن ٹخنہ  ڈھکنے کا گناہ کب ہوتا ہے؟ جب لباس او پر سے آرہاہو اور آدمی چل رہا ہو یا کھڑا ہو لیکن اگر بیٹھے ہوئے یا لیٹے ہوئے ٹخنہ  چھپ گیا مثلاً رضائی  اوڑھ لی اور ٹخنہ  چھپ گیا تو اس کا کوئی گناہ نہیں ہے۔ اسی طرح جو لباس نیچے سے اوپر آرہا ہو اگر اس سے ٹخنہ  چھپ گیا تب بھی کوئی گناہ نہیں مثلاً  موزہ پہن لیا تو ٹخنہ  چھپ گیا لیکن کوئی گناہ نہیں، اوپر سے آنے والے لباس مثلاً قمیص، جبّہ اور شلوار پاجا مے سے ٹخنہ  چھپا تو گناہ ہے۔ علّا مہ خلیل احمدسہا رنپوری رحمۃ اللہ علیہ ابو داؤد کی شرح بذل المجہود میں لکھتے ہیں کہ جو لباس نیچے سے آئے مثلاً کسی کے گھٹنوں میں درد ہوتا ہے اور وہ ایسا موزہ بنوالے جو پیر کے انگوٹھے سے لے کر کمر تک ہو تو کوئی گناہ نہیں کیوں کہ وہ نیچے سے آرہا ہے۔
مجالس ذکر کے فضائل
اب میں بخاری شریف کی ایک حدیث کی شرح کرتا ہوں، امام بخاری حدیث نقل فرماتے ہیں کہ جہاں کچھ لوگ جمع ہوکر اللہ کا ذکر کرتے ہیں فرشتے اس جماعت کو گھیر لیتے ہیں۔ ذاکرین کی ایک جماعت اللہ کے ذکر میں مشغول تھی، اِنَّمَا جَاءَ لِحَاجَۃٍ اتنے میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter