Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

35 - 42
شاہی مسجد میں پڑ ھاتا تھا  تو مجھے ایک بڑا سا پھو ڑا نکل آیا، جس کی وجہ سے مجھے ایک سو چار بخار ہوگیا، میں نے شاگردوں سے کہا کہ مسجد میں میرا مصلّیٰ بچھادو،  پھر میں نے مسجد میں چوبیس ہزار مرتبہ  اﷲ اﷲ کیا۔ کیا ہمّت تھی ان حضرات کی کہ کبھی ناغہ نہیں  کرتے تھے،لہٰذا  اگر کبھی بیمار ہو تو لیٹے لیٹے ہی ذکر کر لو، ذکر میں ناغہ نہ کرو، ذکر کا ناغہ کرنے والا اپنی روح کو فاقہ کرا رہا ہے۔
صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 
شیخ کی صحبت میں آنا جانا رکھو، اگر شیخ دور ہے تو جب اس کی خدمت میں جانا نصیب ہوجائے تو ایک ایک منٹ کو بادشاہت سے زیادہ عزیز سمجھو،اگر اﷲ پر ایمان ہے تو کسی اﷲوالے یا ان کے غلاموں کی صحبت کو سلطنت کے تخت و تاج سے زیادہ عزیز سمجھو تب اﷲ ملے گا،          اﷲ ایسے نہیں ملتا کہ اللہ والے تو اپنا گھر بار اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر دین سکھانے آپ کے شہروں میں آئیں اور آپ اپنے مال و دولت  سے چپکے رہیں،ایسے لوگوں کی قیامت کے دن پکڑ کا اندیشہ ہے کہ جب میری محبت سکھانے والے تمہارے شہروں میں آتے تھے تو  تم اپنے کاروبار سے چپکے رہتے تھے  جبکہ تمہیں پتا بھی تھا کہ قبر میں جانے کے بعد فیکٹری، کارخانے، کاروبار اور دوکان سب اوپر رہ جائے گا  لہٰذا ہمّت سے کام لو اور جتنا وقت ملے اہل اللہ کی صحبت میں گزارو۔ 
حضرت ابو ایوّب انصاری رضی اﷲعنہ  کو ایک حدیث میں شبہ ہوا کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم  نےفرمایا کہ  جو مسلمانوں کا عیب چھپاتا ہے اﷲ تعالیٰ دنیاوآخرت میں اس کے عیب چھپائے گااور جو شخص کسی مصیبت زدہ کی مصیبت کو دور کرےگااللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی مصیبت کودور کرےگااور جو شخص کسی ضرورت مند کی ضرورت کوپوراکرے گا اللہ تعالیٰ  اس  کی ضرورت کوپوراکرے گا۔تو انہیں یہ شبہ ہوا کہ مجھے یہ حدیث صحیح یاد ہے یا نہیں تو  اس حدیث کو حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دوبارہ سننے کے لیے مدینہ سے مصر کا سفر کیا ۔ حضرت عقبہ ابن  عامر مصر کے گورنر تھے، حضرت ابو ایوّب انصاری رضی اﷲعنہ  نے مصر پہنچ کران سے کہااِنِّیْ سَائِلُکَ عَنْ اَمْرٍ لَمْ یَبْقَ مَنْ حَضَرَہٗ اِلَّااَنَاوَاَنْتَ، کَیْفَ سَمِعْتَ18؎   کہ جب حضور 
_____________________________________________
18؎   مصنف عبدالرزاق: 228/10 (18936)، المکتب الاسلامی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter