Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

32 - 42
دنیا ہی میں شروع ہوجاتی ہے،خدا کے نا فرمان کے دل کو نہ موت آتی ہے نہ حیات ملتی ہے ۔  آپ گناہ گاروں کو  دیکھ لیجیے کہ ویلیئم فائف(Valium 5) کھا رہے ہیں ، نیند کی گولیا ں کھا رہے ہیں، حیدرآباد میں گدّو بندر کا جو پاگل خانہ ہے  اس میں آپ کو نوّے فیصدنفسیاتی بیمار سنیما اور ٹیڈیوں کے پیچھے پڑنے والے  ملیں گے،اور جو تقویٰ سے رہتے ہیں چاہے امریکا میں ہوں یا لندن میں ہوں سکون سے رہتے ہیں۔ اسی لیے جن کے لڑکے  امریکہ  او ر  لندن  جائیں ان کو بہت دعائیں مانگنی چاہیے اوربزرگوں سے بھی دعائیں  کروانا چاہئیں ورنہ وہیں امریکی لڑکی سے شادی کر لیتے ہیں اور وہ ایسی چالاک ہوتی ہیں کہ ناظم آباد میں میرے دوست کا لڑکا امریکی لڑکی سے شادی کرکے آیا، اس لڑکی نے یہاں آکرنماز پڑھنی شروع کردی، قرآن شریف پڑھنا شروع کردیا،ان کے ابّا کہنے لگے کہ میرا بیٹا تو فرشتہ لے کر آیا ہے یعنی بہت نیک عورت ہے، میں نے پوچھا کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ کہنے لگے کہ وہ اسلام لے آئی،قرآن شریف پڑھ رہی ہے، نماز بھی پڑھتی ہے، ہم سب لوگ بہت خوش ہیں،لیکن چھ مہینےبعد پاسپورٹ بغل میں دبایا اور گھر میں جو کچھ سونا چاندی اور نقد رقم تھی وہ چراکر ایئر پورٹ پہنچی اور ملک سے فرار ہوگئی لہٰذا ایسی قوم پر کیا بھروسہ کرتے ہو۔ ایک  دن وہی صاحب روتے ہوئے آئے کہ وہ فرشتہ تو شیطان نکلا، گھر میں جو مال تھا وہ سارا لے کرفرار ہوگئی۔لندن اور امریکہ کی عورتیں باوفا نہیں ہو تیں،یہ شوہر بدلتی رہتی ہیں،یہ صرف مال و دولت لوٹنے، عیش کرنے اور سونا چاندی کے لیے ہیں، ان کے اندر وفاداری نہیں ہے لہٰذا ان پر جلدی بھروسہ مت کرو۔  اس لیے جو لوگ اپنی اولاد کو باہر بھیجتے ہیں ان کو بہت ہی دعا مانگنی چاہیے کہ اﷲ      تعالیٰ ان کو سلامتی سے لائے، جسم بھی سلامت رہے، ایمان بھی سلامت رہے اور ماشاء اﷲ     بہت سے سلامتی سے بھی آتے ہیں،سب ایک سے نہیں ہوتے، بہت سے لو گ جن کے ماں باپ اچھے ہیں اور اچھی تربیت دی ہے وہ اچھی ڈگری لے کر خیریت سے واپس آجا تے ہیں۔
مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام
چوتھا انعام ہے ذَکَرَھُمُ اللہُ فِیْمَنْ عِنْدَہٗ16؎  جو لو گ زمین پر اﷲاﷲ کرتے ہیں
_____________________________________________
16؎   صحیح مسلم :345/2، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن، ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter