Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

11 - 42
رہتے تو انسان کیسے محروم رہ سکتے ہیں۔یہ واقعہ ملفوظات حسن العزیز میں لکھا ہے،اس کتاب کو خواجہ عزیزالحسن مجذوب  رحمۃ اﷲ علیہ نے مرتب کیا ہے۔
اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال
محدث عظیم ملا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ نے مشکوٰۃ شریف کی شرح مرقاۃ میں لکھا ہے کہ جس طرح بری نظر درختوں کو خشک کر دیتی ہے اور انسانوں کو بیمار کردیتی ہے اسی طرح عارفین کی نظر، اللہ والوں کی نظریَجْعَلُ الْکَافِرَ مُوْمِنًا  کافروں کو مومن بنا دیتی ہے، فاسق، گناہ گار شرابی اور زانی کو ولی اﷲبنادیتی ہے، وَیَجْعَلُ الْکَلْبَ اِنْسَاناً اور کتّے کو انسان بنادیتی ہے 5؎۔ ایک کتّااصحاب کہف کے ساتھ ہولیا تھا جب وہ ظالم بادشاہ  سے دور جارہے تھے، اس کتے  کا تذکرہ سورۂ کہف میں ہے، اس کا نام قطمیر تھا ، اصحاب کہف اس کتّے کو بھگانے لگے تو اﷲ نے اس کو زبان دے دی۔مفسرعظیم علامہ آلوسی سید محمود بغدادی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر رو ح المعانی میں لکھتے ہیں کہ جب اﷲ نے اس کو زبان دے دی تو  اس نے کہا کہ میں آپ کو پہچانتا ہوں، آپ اﷲ والے ہیں، مجھ کو مت بھگائیے، عام کتّوں میں مجھے مت شمار کیجیے،میں آپ کو اﷲوالا سمجھ کر آپ کے ساتھ چل رہا ہوں،آپ کی حفاظت کروں گا۔ اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں وَ کَلۡبُہُمۡ بَاسِطٌ ذِرَاعَیۡہِ  بِالۡوَصِیۡدِ6؎ وہ کتّا ان کے سامنے بیٹھ کر ان کی حفاظت کررہا تھا۔ وہ کتّا جو اﷲ کے ان مقبول لوگوں کے ساتھ تھا آج قرآن میں اس کا ذکر ہے، اس کتّے کے نام کے ہر ہر حرف پردس نیکیاں ملتی ہیں کیوں کہ قرآن پاک میں جتنے حروف ہیں ہر حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں، آج جب قرآن پاک میں اس کتے کا نام لیا جاتا ہے یعنی لفظ کلب پڑھا جاتا ہے تو اس پر تیس نیکیاں ملتی ہیں کیوں کہ لفظ کلب میں تین حروف ہیں’’ک‘‘،’’ل‘‘ اور ’’ب‘‘، اولیاء اﷲ،صحابہ کرام اور خود سرورِ دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی زبان نبوت سے نمازوں میں تلاوت قرآن میں اس کا نام لیا ہے۔
_____________________________________________
5؎   مرقاۃ المفاتیح: 364/8 ،کتاب الطب والرقی المکتبۃ الامدادیۃ، ملتانالکہف:18
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter