Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

20 - 42
اسلام لاتا ہوں اور کلمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہِپڑھ لیا۔ جب انہوں نے کہا کہ آپ ابّا کے زمانے میں اسلام کیوں نہیں لائے تھے؟ تو کہنے لگا کہ میں اسلام اسی وقت لاچکا تھا، آ ج کا اسلام آپ کے والد کی محنت اور ان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، اگر وہ اسلام لانے کے لیے جلدی کرتے تو میں بھاگ جاتا کیوں کہ اس وقت مجھ میں قبولِ اسلام اور اظہارِ اسلام کی ہمت نہیں تھی لیکن دل آہستہ آہستہ بن رہا تھا ۔دل آہستہ آہستہ ہی بنتا ہے   ؎
آئینہ بنتا ہے  رگڑے  لاکھ جب  کھاتا ہے دل  
کچھ نہ پوچھو دل بڑ ی مشکل سے بن پاتا ہے دل
داڑھی کی شرعی حیثیت 
یہاں یہ بات عرض کردوں کہ شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے ایک رسالہ لکھا ہے  ’’داڑھی کا وجوب‘‘ اور اس میں چاروں اماموں کے اقوال نقل کیے ہیں کہ اس بات میں کسی امام کا اختلاف نہیں ہے کہ مردوں کے لیے ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے اور مٹھی اپنی ہو حجام کی نہ ہو۔
علّامہ شامی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ چاروں اماموں کا اجماع ہے کہ ایک مٹھی داڑھی رکھنا واجب ہے اورمٹھی حجّام کی نہ ہو اور تینوں طرف سے ایک مٹھی رکھنا واجب ہے یعنی دائیں سے، درمیان سے اور بائیں سے۔ کم از کم یہ مسئلہ جان لو اور مان لو، اگر  ابھی کسی کی داڑھی رکھنے کی ہمّت نہیں ہے کیوں کہ بعض وقت ہمّت نہیں ہوتی لیکن اگردوا پینے کی ہمّت نہیں ہے تو نسخہ تو نوٹ کر لو۔جیسے ایک اچھا حکیم آیا، اس نے پیچش کانسخہ بتایا، اگرچہ  ابھی کسی کو پیچش نہیں ہے مگر چالاک اور عقل مند لوگ جلدی سے اس کو نوٹ کر لیتے ہیں کہ اگر آج پیچش نہیں ہیں تو کل کام آئے گا۔ تو اختر یہ نسخہ جو بیان کر رہا ہے اس کو دماغ میں نوٹ کر لو  تاکہ جب خدا کے حضور میں جاؤ تو یہ واجب ادا کر کے جاؤ۔ بعض لوگ سامنے سے تو ایک مٹھی داڑھی رکھتے ہیں لیکن دائیں بائیں سے زیادہ کاٹتے ہیں۔ میرے مرشدِ ثانی مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے اکثر بیان میں فرمایا کہ داڑھی داڑھ سے ہے، داڑھ کی ہڈّی یعنی جبڑے کی نچلی ہڈّی کے اوپر کی طرف گال پر سے خط بنا سکتے ہیں یعنی داڑھی کے بال صاف 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter