Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

10 - 42
رہتے ہوئے عرشِ اعظم سے رابطہ رکھتے ہیں،اﷲ تعالیٰ ان کے دل  کا نور ان کی آنکھوں سے چھلکا دیتے ہیں، جب دل میں نور بھر جاتا ہے تو آنکھوں سے چھلکتا ہے اور چہرے سے جھلکتا ہے،سِیۡمَاہُمۡ  فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ  مِّنۡ  اَثَرِ السُّجُوۡدِ4؎ کی تفسیر دیکھ لیجیے۔ تفسیر روح المعانی میں یہ تفسیر لکھی ہے کہ اﷲاﷲ کرنے سے جب دل نور  سے بھر جاتا ہے تو چھلکنے لگتا ہے۔ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرما تے تھے کہ یہ نور دل سے چھلک کر آنکھوں سے ٹپکنے لگتا ہے اور چہرے سے جھلکنے لگتا ہے۔جب شاہ عبدالقادرصاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس پیغام آیا کہ حضور آپ کو گھر میں بلایا جارہا ہے تو آپ اسی حالت میں اُٹھے، اپنے آنسو بھی خشک نہیں کیے     ؎
 تابِ نظر نہیں تھی کسی  شیخ  و  شاب  میں
ان کی جھلک بھی تھی مری چشم پُر آب میں
اﷲ کے لیے جو آنسو نکلتے ہیں ان میں اﷲ کی تجلّی بھی شامل ہوتی ہے۔ اب عجیب معاملہ ہوا  کہ جیسے ہی وہ مسجد سے نکلے ایک کتّےپر نظر پڑگئی ۔ کاش کوئی انسان مل جاتا تو اسی وقت قطب بن جاتا لیکن حکیم الامّت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ اس وقت ان کی آنکھوں کے سامنے ایک کتّا آگیا، اسی پر نظر پڑگئی۔اب دہلی میں جہاں جہاں وہ کتا جاتا دہلی کے سارے کتّے اس کے سامنے ادب سے بیٹھ جاتے۔ حکیم الامّت رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ کتّا تمام کتّوں کا پیر بن گیا، شیخ الکلاب ہوگیا ورنہ کتّے دوسرے کتّوں کو دیکھ کر بھونکتے ہیں ادب نہیں کرتے، ان کے اندر حسد کا مادہ بہت ہوتا ہے،اگرایک کتّا دوسرے محلّے میں چلا جائے تو دوسرے کتےکیا اس کا اکرام کرتے ہیں،اسے عزت سے دیکھتے ہیں یا دوڑا لیتے ہیں؟یہاں تک کہ اس کو دونوں ٹانگوں کے بیچ میں دم دبا کر بھا گنا پڑتا ہے، یہ اس کی شکست کی علامت ہوتی ہے کہ وہ ہار گیا،گویا بزبانِ حال مہربانی کی درخواست ہوتی ہے کہ اب ہم کو مت کا ٹو، ہم نے سرینڈر کر دیا یعنی ہتھیار ڈال دیے، شکست تسلیم کرلی، اب ہم کو بھاگنے کا راستہ دو۔حکیم الامّت رحمۃ اللہ علیہ نے یہ مضمون بیان کر کے ایک نعرہ مارا اور فرمایا کہ آہ! جب اﷲ والوں کی نظر سے جانور محروم نہیں 
_____________________________________________
4؎   الفتح:29
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter