Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

31 - 42
مجالسِ ذکر کا دوسرا   انعام
دوسرا انعام  ہے غَشِیَتْھُمُ الرَّ حْمَۃُ اﷲ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے جیسے ماں محبت سے پہلے اپنے بچے کو ایک ہاتھ سے چھپاتی ہے، جب اور محبت محسوس ہوتی ہے تو دونوں ہاتھ اس کے اوپر رکھ لیتی ہے، اورمحبت محسوس ہوتی ہے تو اپنے دوپٹّے سے بھی چھپالیتی ہے، اور محبت محسوس ہوتی ہے تو اپناسر بھی اس کے سر پر رکھ لیتی ہے، اسی طرح اﷲ کی رحمت بھی بندوں کوچاروں طرف سے ڈھانپ لیتی ہے ۔یہ معمولی انعام نہیں ہے۔
مجالسِ ذکر کا تیسرا   انعام
تیسرا انعام  ہے نَزَلَتْ عَلَیْھِمُ السَّکِیْنَۃُ ان کے دل پر سکینہ نازل ہوتا ہے، سکینہ کے معنیٰ ہیں سکون ،  چین اور  اطمینانِ قلب۔ کتنے فیکٹری مالکان  مال دار لوگ جو روزہ  نماز نہیں کرتے، اﷲ کو بھولے ہوئے ہیں، ایئر کنڈیشن میں بیٹھے ہیں،کھال ٹھنڈی ہے مگر  دل میں غم کی آگ، پریشانیوں کی آگ لگی ہوئی ہے ۔ جبکہ ٹوٹی پھوٹی بوریوں  پر ذکر اللہ کی بر کت سے اللہ والوں کے قلوب پر سکینہ نازل ہوتا ہے        ؎
 خدا کی یاد میں بیٹھے جو سب سے بے غرض ہو کر  
    تو   اپنا   بوریا  بھی   پھر  ہمیں   تختِ  سلیماں   تھا
اﷲ کی یاد میں جو بوریے پر بیٹھتا ہے، اس کا بوریا سلیمانی تخت سے زیادہ افضل ہے۔تواللہ تعالیٰ کی یاد کا ایک انعام سکونِ قلب بھی ہے۔ لیکن اﷲ کی یاد میں جتنا سکون ہے ان کی  نافرمانی میں اتنی ہی بےسکونی ہے، جو لوگ اپنی آنکھوں کی  حفاظت نہیں کرتے، عورتوں سے شرعی پردہ نہیں کرتے، ان کی دنیا میں چین نہیں ہے، کیوں کہ جو دوزخ میں دوزخیوں  کی زندگی ہے یعنی نہ موت ہے نہ حیات ہے لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی15؎  اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں دوزخ میں نہ کسی کو موت آئے گی  نہ حیات ملے گی، تو جو دنیا میں دوزخ والے کام کرتے ہیں ان کی دوزخ
_____________________________________________
15؎   الاعلٰی:13
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter