Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

21 - 42
کرسکتے ہیں لیکن اس ہڈی سے ایک مٹھی نیچے تک داڑھی رکھنا واجب ہے جیسے وتر کی نماز، عیدین کی نماز اور قربانی واجب ہے، اگر کوئی ایک مٹھی سے کم داڑھی رکھے گا تو اس کی امامت مکروہِ تحریمی ہے،اس کی امامت جائز نہیں ہے۔
تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط
تراویح میں اگر کوئی حافظ داڑھی کٹا ہوا ملتا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ    اَلَمۡ  تَرَکَیۡفَ سے، چھوٹی سورتوں سے تراویح پڑھ لو، اس کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہے یعنی جائز نہیں ہے ۔ مکروہ تحریمی کا قائدہ کلیہ فتاویٰ شامی میں لکھا ہے  کُلُّ صَلٰوۃٍ اُدِّیَتْ مَعَ الْکَرَاھَۃِ تَجِبُ اِعَادَتُہَا10؎ جو نماز مکروہِ تحریمی ہوتی ہے اس کا دُہرانا واجب ہوتا ہے، تو آپ بیس  رکعت وہاں پڑھنے کی محنت کرو پھر گھر جاکر بیس رکعت دُہراؤ، آج کسی میں اتنی طاقت ہے؟لہٰذا ایسے امام کے پیچھے نماز ہی نہ پڑ ھو۔ اسی طرح اگر کوئی حافظ تراویح میں قرآن سنا کر پیسہ مانگتا ہے یا یہ کہتا ہے کہ میں اپنے لیے تو نہیں مانگتا لیکن میرے مدرسے کو چندہ دو کیوں کہ میں نے تمہاری مسجد میں قرآن پڑھایا ہے تو علماء نے لکھا ہے کہ مدرسے کے لیے مانگنا بھی قرآن کا معاوضہ طلب کرنا ہے چوں کہ مدرسہ کے لیے جو پیسے لے رہے ہیں یہ قرآن سنانے کی وجہ سے ہی لے رہے ہیں، اگر کسی سال یہ حافظ قرآن نہ سنائے اور کوئی دوسرا آجائے  تو کیا آپ پھر بھی اس کے مدرسہ کو چندہ دیں گے؟ تو معلوم ہوا کہ یہ قرآن کا ہی معاوضہ طلب کرنا ہے۔ 
اگر کسی مسجد کی انتظامیہ کے چیئرمین صاحب کہیں کہ حافظ صا حب میں آپ کو خلوصِ دل سے جوڑا دے رہا ہوں  اور یہ ایک ہزار روپیہ بھی لے لیجیے، آپ کوقرآن کا معاوضہ نہیں دے رہا ہوں، نہایت خلوص سے دے رہا ہوں۔اگرو ہ حافظ تین  سال کے بعد پھر آئے اور انتظا میہ سے کہے کہ آپ نے پہلے خلوص سے جو ہدیہ دیا تھا تو اگرچہ اس سال میں نے قرآن تو نہیں سنایا لیکن آپ اسی خلوص سے ایک ہزار روپیہ اور ایک جوڑا کپڑا دے دیجیے کیوں کہ آپ نے کہا تھا کہ یہ قرآن کا معاو ضہ نہیں ہے۔اس دفعہ ہم نے قرآن تو نہیں سنایا  لیکن آپ نے مجھ سے محبت کا جو دعویٰ کیا تھا تو وہ ہدیہ ہمیں پھر دے دیجیے۔ تو چیئرمین صاحب وہیں سر
_____________________________________________
10؎  رد المحتار:509/2،باب صفۃ الصلٰوۃ،مطبوعۃ ریاض
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter