Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

22 - 42
جھکالیں گے اور کہیں گے تم نے میری آنکھیں کھول دیں واقعی بات یہی ہے کہ ہم قرآن کا معاوضہ دیتے ہیں۔کوئی ایسے ہی آئے تو کون خلو ص دکھاتا ہے؟  لہٰذا ایسے امام کے پیچھے   تراویح پڑھنے سے بہتر ہے کہ اَلَمۡ  تَرَکَیۡفَ سے تراویح پڑھ لو۔ بہشتی زیور حصّہ نمبر گیا رہ میں حکیم الامّت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے لکھا ہے کہ اگر مناسب لوگ بغیر پیسہ کے نہ ملیں تو اس سے بہتر ہے آپ اَلَمۡ  تَرَکَیۡفَ سے تراویح پڑھ لو۔ اب اگر کوئی کہے کہ حافظ پیسے نہ لیں تو ان کے رزق کا کون ذمہ دار ہے؟ تو جس اللہ نے ان کے سینے میں قرآن رکھا ہے وہی ان    کے لیے کافی ہے،اپنے کو اﷲ کے حوالے کردو، جس نے قرآن نازل کیا ہے وہ حافظوں کےلیے کافی ہے، حافظ تجارت کرلے، آلو بیچے ، سبزی بیچے،  ٹھیلا چلائے لیکن یہ نہ کرے کہ قرآن کے بدلہ میں اپنا پیٹ بھرے، اپنا پیٹ بھرنے کے لیے علماء نے تجارت کی، امام ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ نے کپڑے کی تجا رت کی، کوفہ میں اور شام میں ان کی جگہ جگہ ایجنسیاں تھیں، اتنے مال دار تھے کہ امام محمدرحمۃ اﷲعلیہ،امام ابو یوسف رحمۃ اﷲ علیہ اور دیگر کئی طلباء کو اپنے خرچے پر پڑھایا کرتے تھے۔ لہٰذا اگر ہمیں قرآن پاک پڑھا کر جائز طریقے سے پیسہ نہیں ملتا تو ہم دوسرے حلال ذرائع سے کمائیں، محنت مزدوری کر یں،ایسے کتنے لوگ ہیں جو جوتے کا کام کرتےتھے، موچی بھی تھے اور بہت بڑے عالم بھی تھے لیکن وہ جوتا بنانے سے نہیں شرمائے کیوں کہ یہ بھیک مانگنے سے تو بہتر ہے۔تو میں عرض کررہا تھا کہ شاہ عبدالقادر رحمۃ اﷲ علیہ کی نظر اس کتّے پر پڑی تو وہ کتا جہاں جاتا تھا سارے کتّے حلقہ بنا کر اس کے اردگرد بیٹھ جاتے تھے،وہ شیخ الکلاب ہو گیا تھا، کتّوں کا پیربن گیا تھا۔ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کی نظر ایک زمانے تک اخترپر پڑی، اس سے بھی پہلے حضرت مولاناشاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کی نظریں مجھ پر پڑیں،     اب شاہ ابرارالحق صا حب دامت برکا تہم کی نظریں پڑ رہی ہیں۔ انسان کو مرتے دم تک شیخ کی ضرورت ہے،یہ نہیں کہ اب بوڑھے ہو گئے اب کیا ضرورت ہے۔ حکیم الامّت رحمۃ اﷲ علیہ فرما تے ہیں کہ جو شخص یہ سمجھ لے کہ اب مجھے اپنے بڑوں کی، کسی شیخ کی ضرورت نہیں ہے اور میں مستقل بالذات ہوگیا ہوں تو وہ مستقل بدذات ہوجاتا ہے ۔اگر بڑے نہ رہیں تو چھوٹوں ہی سے مشورہ کرلو ،ہم عمر لوگوں سے مشورہ کرلو،جو لوگ بغیر مشورہ کام کرتے ہیں ان کی ریل پٹڑی سے اُتر جاتی ہے ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter