Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

18 - 42
ایک شخص اپنی کسی حاجت اور ضرورت سے گزر  رہا تھا، یہ تماشا دیکھنے کے لیے بیٹھ گیا کہ کچھ داڑھی والے مولانا لوگ بیٹھے اﷲ اﷲکر رہے ہیں،اس نے سوچا کہ چلو ان مولویوں کا بھی تماشا دیکھ لو۔ جب ذاکرین کی مجلس ختم ہوئی اور فرشتے آسمان پر گئے تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے پوچھا کہ یہ لوگ کیا کر رہے تھے؟فرشتوں نے کہا یا اﷲآپ کا ذکر کر رہے تھے،جنت طلب کررہے تھے اور دوزخ سے پناہ مانگ رہے تھے۔  اﷲتعالیٰ نے فرمایا کیا ان لوگوں نے مجھے دیکھا ہے؟  کہا دیکھا تو نہیں ہے ،اگر دیکھ لیتے تو نہ جانے کس دل سے ذکر کرتے، پھر فرمایا جنت مانگ رہے تھے تو کیا جنّت دیکھی ہے؟فرشتے کہتے ہیں اگر جنّت دیکھ لیتے تو بڑے ہی عجیب انداز سے مانگتے۔ فرمایا دوزخ سے پناہ مانگ رہے تھے کیا دوزخ دیکھی ہے؟ فرشتے کہتے ہیں دوزخ نہیں دیکھی، بغیر دیکھے آپ کے فرمانے سے ایمان بالغیب پر یقین کرتے ہیں،اگر دوزخ دیکھ لیتے تونہ جانےکس دل سے روتے،روتے روتے ہچکیاں بندھ  جاتیں، جنازے نکل جاتے۔ بڑے پیر صاحب حضرت شیخ عبدالقادر جیلا نی رحمۃ اﷲ علیہ جب وعظ کہتے تھے تو ان کی مجلس سے سامعین کے جنازے نکلتے تھے ۔ محدثین لکھتے ہیں کہ جب خواجہ حسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ وعظ کہتے تھے تو لگتا تھا جیسے جنّت اور دوزخ کو دیکھ کر بیان کر رہے ہیں، اس کے اثر سے سارے مجمع پر عجیب کیفیت طاری ہوجاتی تھی،یہ ہوتا ہےاثر ۔
فرشتوں کی بات سن کر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے ان سب کو بخش دیا۔ یہ سن کرایک فرشتہ کہتا ہےکہ اﷲمیاں ذکر کی مجلس میں، اﷲ والوں کی مجلس میں ایک تماشائی بیٹھا تھا،وہ آپ کے لیے نہیں آیا تھا، کسی کام سے وہاں سے گزر رہا تھا، تماشا دیکھنے بیٹھ گیا تھا، تو کیا آپ نے اس کو بھی بخش دیا؟اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں تم سب کو گواہ بناتا ہوں کہ اس جماعت میں میرے جتنے نیک بندے تھے میں نے ان کو بھی بخش دیا اور میرے ان مقبول بندوں کے پاس جو آیا تھا اگرچہ اخلاص سے نہیں آیا تھا، وہ  غیر مقبول ہے، گناہ گار ہے ، خطا کار ہے ، لیکن ھُمُ الْجُلَسَآءُ لَا یَشْقٰی جَلِیْسُھُمْ9 ؎  میرے مقبول بندوں کے پاس جو بیٹھتا ہے ہم اس کی شقا وت کو سعادت سے بدل دیتے ہیں، اگر دوزخی ہے تو جنّتی بنا دیتے ہیں، تقدیر میں اگر برائی لکھی ہے تو ہم اس کے لیے بھلائی لکھ دیتے ہیں، ہم اپنےنیک بندوں کی وجہ سے
_____________________________________________
9؎   صحیح  البخاری: 948/2 (6443)،باب فضل ذکراللہ تعالی،المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter