Deobandi Books

فیضان صحبت اولیاء

ہم نوٹ :

14 - 42
عطا کر دی اور وہ قبر میں اٹھ کر بیٹھ گئے اور کفن چور کا ہاتھ پکڑ لیا، جیسے ہی ہاتھ پکڑا مارے   ڈر کے اس کی روح نکل گئی۔بتائیے! مردہ کسی کو لپٹ جائے تو وہ بچے گا؟ آپ کسی مردے    کو قبر میں لٹائیں اور وہ اچانک آپ کے جسم سے لپٹ جائے تو آپ کا وہیں ہارٹ فیل    ہوجائے گا۔تو کفن چور تو اسی وقت ختم ہو گیا لیکن اللہ کے حضور پیشی ہو گئی،کفن چور بھی حاضر ہوا اور وہ بزرگ بھی پیش ہوئے۔ ان بزرگ نے اﷲ سے عرض کیا کہ یااﷲ! جب   یہ میرا کفن کھینچ رہا تھا تو میں نے اپنے ہاتھ سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا تھا تو میرے ہاتھ پکڑنے   کی لاج رکھ لیجیے، اس کو بخش دیجیے۔حکیم الامّت مجدد ملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہٗ فرماتے ہیں کہ اﷲوالوں کا حوصلہ،اللہ والوں کا دل بہت بڑا ہوتا ہےکیوں کہ ان کے دل میں اﷲ ہو تا ہے، جب دشمن کے ساتھ یہ معاملہ کیا تو جن کا ہاتھ محبت سے  پکڑتے ہیں ان پر کیا نظرِ عنایت ہوگی۔
دوستو ! ہمارے پاس تو کوئی سہارا نہیں ہے،ہم نے جن بزرگوں کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے بس وہ ہی ہما ری دولت ہیں،ہماری جمع پونجی ہیں، ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں ان لوگوں کو جنہوں نےاﷲوالوں کا یا ان کے غلاموں کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے،یہ ہمارا اتنا عظیم سر مایہ ہے کہ ہمارے پاس کوئی چیز نہیں سوائے ان کی غلامی کے۔
تھانہ بھون کے قریب جلال آباد کے نام سے ایک چھوٹا سا گاؤں ہے، وہاں حضرت حکیم الامّت رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مولانا مسیح اﷲ خان صاحب جلال آبادی رہتے تھے،میری کراچی کی خانقاہ میں انہوں نے دوگھنٹے بیان فرمایا کہ جب کوئی ہمارے سلسلے میں داخل ہوتا ہے تو چاروں سلسلوں کے ہزاروں اولیاء اﷲ کو عالم برزخ میں پتا چل جاتا ہے اور وہ اس کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ یااﷲ یہ ہمارے سلسلے میں آگیا ہے، اس پر اپنی رحمت نازل فرمائیے۔
مولانا مسیح اﷲخان صاحب فرما یا کرتے تھے کہ ریل گاڑی میں ایک ڈبّہ تھرڈ کلاس کا ہوتا ہے، اس کی سیٹیں اُجڑی ہوئی ہوتی ہیں، اسکرو ڈھیلےہوتے ہیں اور ڈبہ چوں چوں بول رہا ہوتا ہےجبکہ فرسٹ کلاس کے ڈبّے انجن سے جڑے ہوتے ہیں اور نہایت عمدہ حالت میں ہوتے ہیں، ائیر کنڈیشن بھی لگا ہوتا ہے، لیکن ریل فرسٹ کلاس کے ڈبّے لے کر جہاں پہنچتی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 6 1
3 دین کی برکات کیسےملتی ہے؟ 7 1
4 تعلیمِ قرآن پاک بعثت نبی کے مقاصد میں سے ہے 8 1
5 دین کی بات میں اثر کیسے پیدا ہوتا ہے؟ 9 1
6 فیضانِ اولیاء کے آثار 9 1
7 اہل اللہ کی نظرِ کیمیا اثرکا کمال 11 1
8 ایک کفن چور کا عبرت ناک واقعہ 12 1
9 گناہوں سے بچنے کے طریقے 12 1
10 صحبت اہل اللہ کے ثمرات 13 1
11 علماء کرام کی عظیم الشان فضیلت 16 1
12 اصلی عالم کون ہے؟ 16 1
13 مجالس ذکر کے فضائل 17 1
14 شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز واقعہ 19 1
15 داڑھی کی شرعی حیثیت 20 1
16 تراویح میں قرآن پاک سنانے کی شرائط 21 1
17 بعثتِ نبوی کے مقاصد 23 1
18 تزکیۂ نفس کے مدارس کہاں ہیں؟ 23 1
19 حصولِ ولایت کے لیے صحبتِ صالحین کی اہمیت 25 1
20 مجالسِ ذکر کا پہلا انعام 30 1
21 مجالسِ ذکر کا دوسرا انعام 31 1
22 مجالسِ ذکر کا تیسرا انعام 31 1
23 مجالسِ ذکر کا چوتھا انعام 32 1
24 دین کی باتیں بیان کرنا بھی ذکر کی مجالس ہیں 33 1
25 ذکر میں ناغہ نہ کریں 34 1
26 صحبتِ شیخ دنیا کی افضل ترین نعمت ہے 35 1
Flag Counter