Deobandi Books

دار فانی میں آخرت کی تیاری

ہم نوٹ :

8 - 34
جارہے ہو؟ زمین کے نیچے تمہارے کتنے قالین جائیں گے؟ صوفے، کرسیاں، میز، عیش کے تمام سامان، تمہارے شاندارکپڑے جو استری پر استری ہورہے ہیں یہ تم قبر میں لے جاؤگے؟ تو جانے والا کہے گا کہ میں تو صرف کفن لے کر جارہا ہوں۔ زندگی میں جو کچھ کمایا تھا وہ سب ختم ہورہا ہے، اب زمین کے نیچے لٹایا جارہا ہے، کئی من مٹی اوپر ڈالی جارہی ہے۔ خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا   ؎
آنے  والی  کس  سے  ٹالی   جائے   گی
روح  رَگ  رَگ   سے  نکالی  جائے  گی
قبر   میں   میت   اُتاری    جائے    گی
تجھ پہ  ایک  دن  خاک  ڈالی  جائے  گی
اس دن پتا چلے گا کہ کس کی قیمت زیادہ ہے۔
حضرت شاہ ولی اللہ کے چاروں صاحبزادے بھی ولی اللہ تھے اور ان کے پوتے بھی ولی اللہ تھے،یہ خاندان ایسا ہے جس کی تین پشتیں ولی اللہ تھیں۔ ایسے ہی صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا خاندان تھا جن کی چار پشت صحابی گزری ہے۔ کسی صحابی کو یہ شرف حاصل نہیں ہے کہ اس کی چار پشت صحابی ہو یعنی دادا بھی صحابی، بیٹا بھی صحابی، پوتا بھی صحابی اور پوتے کا بیٹا بھی صحابی۔ حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ صحابی، ان کے بیٹے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ صحابی، ان کے بیٹے عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ بھی صحابی اور ان کے بیٹے بھی صحابی رضی اللہ عنہ۔ تو شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی نے جامع مسجد دہلی میں ایک اعلان فرمایا اور اعلان کس کو فرمایا؟ آج ہم لوگ نام کے مُلَّا ہیں، مُلَّا تو یہ اللہ والے تھے جنہوں نے اللہ کو  پالیا تو زمین و آسمان اور سورج و چاند ان کے نگاہوں سے گرگئے، بادشاہ اور مچھر ان کے نزدیک برابر تھے، آپ خود سوچیں جو شخص شیر کا دوست ہوگیا کیا وہ لومڑیوں اور بکریوں سے ڈر جائے گا؟
کمزوروں کی اکثریت سے ڈرنا نہیں چاہیے
فرض کرو کہ جنگل میں ایک طرف شیر بیٹھا ہوا ہے اور ایک طرف ایک ہزار 
Flag Counter