Deobandi Books

دار فانی میں آخرت کی تیاری

ہم نوٹ :

6 - 34
پیش لفظ
دنیا کے دارِ فانی میں نفس و شیطان انسان کو آخرت کی فکر سے غفلت میں ڈالنے کے لیے ہزاروں داؤ پیچ استعمال کرتے ہیں، ان سے بچانے کے لیے اللہ تعالیٰ انبیاءکرام علیہم السلام کو دنیا میں بھیجتے رہے جو نفس و شیطان کے چنگل میں پھنسے لوگوں کو آزادی دلا کر آخرت کی تیاری کے لیے مستعد بناتے رہے۔نبی آخر صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ان کی نیابت کے فرائض کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اولیاء کرام اور علماء دین کو سونپی ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دوسروں کو بھی اس جانب بلاتے ہیں۔
عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلہ مواعظ حسنہ نمبر ۱۱۵  کا یہ وعظ ’’دارِ فانی میں آخرت کی تیاری‘‘امت کو اس دنیا میں رہتے ہوئے اس کی برائیوں اور فانی ہونے کا اس طرح احساس دلاتا ہے کہ طبیعت دنیا کی رغبتوں سے سرد ہوتی محسوس ہوتی ہے اور دل میں اُس وطن کی تیاری کا شوق پیدا ہوتا ہے جو ہر مسلمان کا غیر فانی اصلی وطن ہے۔
یکےاز خدام
                عارف باللہ حضرت  اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ
و
حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم
نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کےراستے 
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
Flag Counter