Deobandi Books

دار فانی میں آخرت کی تیاری

ہم نوٹ :

15 - 34
چلّائے گی کہ میرے بچے کو غنڈے لے جارہے ہیں لیکن بچے کو غنڈوں سے نہیں بچا سکتی کیوں کہ اس میں اتنی طاقت اور قدرت نہیں ہے کہ کئی غنڈوں کا مقابلہ کرسکے۔ مگر اللہ جس کو اپنے لیے قبول فرمالے، جو ان کی حفاظت کی گود میں ہو پھر سارے عالَم کی جتنی گمراہ کن ایجنسیاں ہیں، امریکا کی ہو، رُوس کی ہو یا  کوئی بھی گمراہ کن ایجنسی ہو اللہ کے مقبول بندوں اور دوستوں کو جن کو اللہ نے اپنے لیے قبول کرلیا ان کو دنیا کی کوئی ایجنسی گمراہ نہیں کرسکتی۔ اس لیے عرض کرتا ہوں کہ اپنے دست و بازو پر بھروسہ مت کرو، اپنے زور و طاقت پر ناز مت کرو، زاری اختیار کرو، خدا  رونے سے ملتا ہے، عاجزی دِکھانے سے ملتا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ جزائے خیر دے کیا پیارا شعر کہا      ؎
زور   را   بگذار   زاری    را بگیر
رحم سوئے زاری آید اے فقیر
طاقت چھوڑو، ناز مت کرو بلکہ آہ و زاری کرو اور رونا شروع کردو کیوں کہ رونے والے پر رحم کیا جاتا ہے۔ جب تک بچہ روتا نہیں ماں کا دودھ چھاتی سے نکلتانہیں، جب مؤمن اللہ کی یاد میں روتا ہے، گناہوں سے معافی مانگتا ہے تو گناہ گاروں کے رونے کے بارے میں اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں، علماء حضرات تفسیر روح المعانی پارہ نمبر تیس میں سورۂقدر کے ذیل میں دیکھ لیں، حدیثِ قدسی ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں  کہ جب بندہ روتا ہے کہ اے اللہ! ہم سے گناہ ہوگیا، ہمارا ماضی خیانت اور تاریکی میں گزر گیا اور موجودہ حالت میں بھی ہم نالائق ہیں، آپ ہمارے مستقبل کو توفیق توبہ سے روشن کردیجیے۔
ندامت کے آنسوؤں کی قیمت
تواللہ پاک فرماتے ہیں کہ میں اپنے گناہ گار بندوں کے رونے کی آوازوں کو      سبحان اللہ، سبحان اللہ کہنے والی آوازوں سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں۔ حدیثِ قدسی ہے:
لَاَنِیْنُ الْمُذْنِبِیْنَ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ زَجَلِ الْمُسَبِّحِیْنَ4؎
_____________________________________________
4؎   کشف الخفاء ومزیل الالباس:298،(805)فی باب حرف الھمزہ مع النون
Flag Counter