Deobandi Books

دار فانی میں آخرت کی تیاری

ہم نوٹ :

25 - 34
دوستو! عاشق کا جنازہ دیکھ کر کافر تک اسلام لے آتے ہیں، آج ہمارے سینوں میں وہ درد نہیں ہے، ہم خالی کتابیں پڑھ کر مدرسوں سے نکلتے ہی پیر بن جاتے ہیں، پہلے مجاہدات کرکے آؤ، اللہ والوں کی جوتیاں اُٹھاؤ، اللہ کی محبت کا درد سیکھو، اپنے کو جلاکر خاک کرو، پھر دیکھو! خدا تمہاری زبان میں کیسا اثر ڈالتا ہے۔
نحوی و فقہی مسائل سے تصوف کے مسائل کا حل
امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کے دو سو تیس سال کے بعد ان کی قبر کے نزدیک ایک جنازہ دفن کیا گیا۔ مشکوٰۃ کی شرح میں مُلّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اس شخص نے وصیت کی تھی کہ جب میں مرجاؤں تو میرا جنازہ امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے پاس دفن کرنا۔ تو جب قبر کھودتے کھودتے پھاؤڑا  امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر لگا تو اُن کی قبر کھل گئی، فَلَمَّا دُفِنَ بِجَنْبِہٖ بَعْدَ مِأَتَیْنِ وثَلَاثِیْنَ سَنَۃً دیکھیں عربی گرامر میں سنۃ کیا ہے؟ یہ ثلاثین کی تمیز ہورہی ہے، اگر مأتین کی تمیز ہوتی تو یہ مفرد مجرور ہوتی لیکن دیکھیے:ثَلَاثِیْنَیعنی تیس مِأَتَیْنِ یعنی دو سو سے کم ہے۔ بتائیے! تیس کی طاقت دو سو سے کم ہوتی ہے یا نہیں؟ لیکن سنۃً کے اعراب پر تیس اپنا عمل کر رہا ہے، اس کو نصب یعنی زبر دے رہا ہے۔ کیوں؟ اس لیے کہ وہ دو سو یعنی زیادہ طاقت والے کی بنسبت سنۃً سے زیادہ قریب ہے لہٰذا کم طاقت یعنی تیس کی طاقت ہوتے ہوئے بھی اس نے دو سو کی طاقت رکھنے والے عدد کو محض اپنی قربت کی وجہ سے معطل و مفلوج کردیا۔ اسی طرح جو اللہ والوں سے قریب رہے گا سارا زمانہ اسے گمراہ نہیں کرسکے گا ان شاء اللہ۔کیوں کہ جو جس کے زیادہ قریب ہوتا ہے اسی کا اثر قبول کرتا ہے، اس کا قریبی عامل اس پر اپنا عمل کرلیتا ہے۔
اب اس کی ایک مثال اور دیکھیں! ایک شخص کے پاس دس ہزار روپے ہیں، وہ رمضان کی بیس تاریخ کو زکوٰۃ نکالتا ہے، اب انیس رمضان کو اس کے پاس کہیں سے مزید رقم مثلاً پانچ ہزار روپے آگئے، تو اصول یہ ہے کہ جس شخص کے پاس اتنا مال ہو کہ وہ مال اسے صاحبِ نصاب کردے اور اس مال پر اس شخص کو پورا ایک سال گزر جائے تب اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی۔ اب اس شخص کی دس ہزار روپے کی رقم پر تو ایک سال گزر گیا مگر انیس رمضان
Flag Counter