Deobandi Books

دار فانی میں بالطف زندگی

ہم نوٹ :

30 - 34
پڑوسی سے بدسلوکی کا وبال
فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے کہ جو شخص اپنے پڑوسی کو تکلیف دے اس نے مجھ کو تکلیف دی۔ سن لیجیے بھئی! بہت اہم حدیث ہے یہ۔ جو شخص اپنے پڑوسی کو تکلیف دے اس نے مجھ کو تکلیف دی اور جس نے مجھ کو تکلیف دی اس نے ا ﷲ تعالیٰ کوتکلیف دی اور جو شخص اپنے پڑوسی سے لڑا وہ مجھ سے لڑا اور جو مجھ سے لڑا وہ اﷲ تعالیٰ سے لڑا۔22؎  مطلب یہ ہے کہ پڑوسیوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا مت کرو، برداشت کرو، معاف کر دو کہ پڑوسی ہے ، پڑوسی کا بڑا حق ہوتا ہے۔ 
خوش اخلاقی کی فضیلت اور بداخلاقی کی مضرت
فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے کہ خوش اخلاقی گناہوں کو اس طرح پگھلا دیتی ہے جیسے پانی نمک کے پتھر کو پگھلا دیتا ہے یعنی اگر اچھے اخلاق ہیں تو اچھے اخلاق کی برکت سے گناہ ایسے پگھل جاتے ہیں جیسے نمک پر پانی ڈالو تو نمک پگھل جاتا ہے۔ ایسے ہی جس کے اچھے اخلاق ہوتے ہیں یعنی اﷲ تعالیٰ کے بندوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آتا ہے اس کے گناہ بھی اسی طرح پگھل جاتے ہیں، اور بداخلاقی کرنا مثلاً ہر ایک سے لڑنا منہ پھلالینا تھوڑی تھوڑی بات پر غصہ کرنا، ابے تبے سے بات کرنا،جھڑک دینا، یہ بداخلاقی عبادت کو اس طرح خراب کر دیتی ہے جیسے سرکہ شہد کو خراب کر دیتا ہے یعنی شہد میں اگر سرکہ ڈال دو تو ساری مٹھاس ختم ہوجاتی ہے ۔ یہ سب احادیث خوش اخلاقی ہی پر ہیں۔
فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے کہ اے میری امت کے لوگو! تم سب میں مجھ کو زیادہ پیارا اور آخرت میں سب سے زیادہ مجھ سے قریب رہنے والا وہ شخص ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں،23؎  بعض لوگ تسبیح اور اشراق و چاشت خوب کرتے ہیں یعنی اﷲ تعالیٰ کے ساتھ تو لگے ہوئے ہیں مگر بندوں کے ساتھ ان کے اندر وہ حوصلہ اور وہ بلندئ اخلاق نظر نہیں
_____________________________________________
22؎    کنزالعمال:57/9، (24927)، باب فی حق الجار،مؤسسۃ الرسالۃ
23؎   جامع الترمذی:219/1، باب جاءَفی حق المرأۃ علی زوجہا، ایج ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حدیث اَللّٰھُمَّ لَاتَجْعَلِ الدُّنْیَا الٰخ کی الہامی تشریح 7 1
3 دنیا دھوکے کا گھر ہے 9 1
4 دنیا کی دو پارٹیاں اوراُن کا انجام 10 1
5 بعض نامراد قابلِ مبارك باد ہیں 11 1
6 سارا عالم درد ہے اور دوا چاہتا ہے 12 1
7 فرماں برداری میں لطف زندگانی اورنافرمانی میں تلخی حیات ہے 13 1
8 نافرمانی پر خوش ہونا اللہ تعالیٰ کے دائرۂ دوستی سے خارج کرتا ہے 15 1
9 سرمایۂ ایمان كی حفاظت كیجیے 16 1
10 گناه پر پكڑ ہوجائے تو كوئی مدد نہیں كر سكتا 16 1
11 بیویوں سے حسنِ سلوك اوراُس كی بركات 17 1
12 بیویوں کا ایک حق 18 1
13 گھرمیں مسکراتے ہوئے داخل ہونا سنت ہے 18 1
14 بیوی کی خطا کو معاف کرنے کا انعام 20 1
15 بیوی كے ذمہ شوہر كے حقوق 20 1
16 شوہر كی عظمت 20 1
17 شوہر کی فرماں برداری کی تعلیم 21 1
18 شوہر كی ناراضگی كا وبال 22 1
19 شوہر كو ستانے پر عذابِ قبركا ایك واقعہ 24 1
20 سب سے اچھی عورت 25 1
21 ایک لطیفہ 26 1
22 ریا کاری کی مذمت 26 1
23 کتاب وسنت پر عمل کی تاکید 27 1
24 نیک کام کا صدقۂ جاریہ اور بُرے کام کا گناہ جاریہ 27 1
25 قرض دارکو مہلت دینے کا ثواب 28 1
26 بد دعا سے احتراز کی تعلیم 28 1
27 اُمت کا سب سے بڑا مفلس 29 1
28 والدین کی خوشی کا انعام اور ناراضگی کا انجام 29 1
29 رشتہ داروں سے بدسلوکی پر اعمال قبول نہ ہوں گے 29 1
30 پڑوسی سے بدسلوکی کا وبال 30 1
31 خوش اخلاقی کی فضیلت اور بداخلاقی کی مضرت 30 1
32 خلقِ خدا پر مہربانی کا انعامِ عظیم 32 1
33 دین سکھانے میں شانِ رحمت کو غالب رکھنے کی دلیل 33 1
Flag Counter