Deobandi Books

دار فانی میں بالطف زندگی

ہم نوٹ :

17 - 34
آرہا تھا اس نے زور سے ٹکر مار دی۔ ایک ٹانگ کی ہڈی ان کی کھسک گئی زخم آگیا، ہسپتال میں داخل ہوئے یہاں تک کہ ایک ٹانگ کاٹ دی گئی لیکن پھر بھی کچھ جراثیم رہ گئے، اسی میں چھ مہینے کے بعد وہ ختم ہوگئے ۔ حیدر آباد میں جب وہ بس سے اتر رہے تھے کیا ان کو خبر تھی کہ ابھی ایک سیکنڈ کے بعد میرے لیے موت کا پیغام آرہا ہے؟ کس وقت میں کیا ہوجائے ہر وقت اﷲ سے ڈرتے رہو۔ مبارک ہے وہ دل جو ہر وقت اﷲ سے ڈرتا رہے، مبارک ہے وہ سانس جو اﷲ کی رضا میں رہے، بہت منحوس ہے وہ گھڑی جس وقت کوئی اﷲ کی نافرمانی کی اسکیم اور نظام بناتا ہے، بہت منحوس ہے وہ دل جو اﷲ کی نافرمانی سے حرام لذت امپورٹ کرتا ہے، بہت منحوس وہ قدم ہیں جو گناہ کی طرف چلتے ہیں، بہت منحوس ہیں وہ ہاتھ جو گناہ کرتے ہیں، بہت منحوس ہیں وہ آنکھیں جو بدنظری کرتی ہیں۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے ۔
بیویوں سے حسنِ سلوك اوراُس كی بركات
تین مضمون مجھے اس وقت سنانے تھے جن میں سے ایک مضمون بیان ہوگیا۔ دوسرا مضمون یہ ہے جو پہلے بھی عرض کیا تھا اور عرض کرتا رہتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ نے خواتین کے بارے میں ایک سفارشی آیت نازل فرمائی ہے:
وَ عَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ5؎
یہ ہماری بندیاں ہیں، ان کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ۔ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے لکھا ہے کہ ایک تھانے دار کی بیوی ہر وقت اس کے سامنے کٹ کٹ کٹ کٹ کرتی تھی، ہر وقت لڑتی تھی تو اس نے حضرت کو لکھا کہ حضرت! میں بہت تنگ آگیا ہوں، میرا گھر دوزخ بن گیا ہے،میری عورت بڑی بد زبان اور بہت بدتمیز ہے۔ حضرت نے لکھا کہ تم اس کو یہ سمجھ لو یہ شیطان کی مینا ہے ، اس کی بولی ہی یہ ہے لہٰذا چڑیا گھر دیکھنے کے بجائے تمہارے گھر میں چڑیا خانہ بن گیا ہے، بلا ٹکٹ سن لیا کرو، یہ سمجھ لیا کرو کہ شیطان کی مینا اپنا ٹی ٹی کر رہی ہے اور تمہارا ٹکٹ بھی نہیں لگ رہا ہے، آرام سے مزے لے لو۔ تو اس نے حضرت کو لکھا کہ حضرت! اس تصور
_____________________________________________
5؎    النساء:19
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حدیث اَللّٰھُمَّ لَاتَجْعَلِ الدُّنْیَا الٰخ کی الہامی تشریح 7 1
3 دنیا دھوکے کا گھر ہے 9 1
4 دنیا کی دو پارٹیاں اوراُن کا انجام 10 1
5 بعض نامراد قابلِ مبارك باد ہیں 11 1
6 سارا عالم درد ہے اور دوا چاہتا ہے 12 1
7 فرماں برداری میں لطف زندگانی اورنافرمانی میں تلخی حیات ہے 13 1
8 نافرمانی پر خوش ہونا اللہ تعالیٰ کے دائرۂ دوستی سے خارج کرتا ہے 15 1
9 سرمایۂ ایمان كی حفاظت كیجیے 16 1
10 گناه پر پكڑ ہوجائے تو كوئی مدد نہیں كر سكتا 16 1
11 بیویوں سے حسنِ سلوك اوراُس كی بركات 17 1
12 بیویوں کا ایک حق 18 1
13 گھرمیں مسکراتے ہوئے داخل ہونا سنت ہے 18 1
14 بیوی کی خطا کو معاف کرنے کا انعام 20 1
15 بیوی كے ذمہ شوہر كے حقوق 20 1
16 شوہر كی عظمت 20 1
17 شوہر کی فرماں برداری کی تعلیم 21 1
18 شوہر كی ناراضگی كا وبال 22 1
19 شوہر كو ستانے پر عذابِ قبركا ایك واقعہ 24 1
20 سب سے اچھی عورت 25 1
21 ایک لطیفہ 26 1
22 ریا کاری کی مذمت 26 1
23 کتاب وسنت پر عمل کی تاکید 27 1
24 نیک کام کا صدقۂ جاریہ اور بُرے کام کا گناہ جاریہ 27 1
25 قرض دارکو مہلت دینے کا ثواب 28 1
26 بد دعا سے احتراز کی تعلیم 28 1
27 اُمت کا سب سے بڑا مفلس 29 1
28 والدین کی خوشی کا انعام اور ناراضگی کا انجام 29 1
29 رشتہ داروں سے بدسلوکی پر اعمال قبول نہ ہوں گے 29 1
30 پڑوسی سے بدسلوکی کا وبال 30 1
31 خوش اخلاقی کی فضیلت اور بداخلاقی کی مضرت 30 1
32 خلقِ خدا پر مہربانی کا انعامِ عظیم 32 1
33 دین سکھانے میں شانِ رحمت کو غالب رکھنے کی دلیل 33 1
Flag Counter