دار فانی میں بالطف زندگی |
ہم نوٹ : |
|
زندگی نہایت پریشان، غمگین، بدحواس رہتی ہے۔ غم میں منہ پھلائے نہ کھانا کھاتی ہے، نہ پانی پیتی ہے۔ اس کی دوزخ تو دنیا ہی سے شروع ہوجاتی ہے، اور جس گھر میں شوہر اور بیوی کے تعلقات اچھے ہوتے ہیں وہ گھر دنیا ہی میں جنت ہے۔ فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً میں نیك بیوی بھی داخل ہے علامہ سید محمود بغدادی نے رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً کی تفسیر میں لکھا ہے دنیا کا حسنہ کیا ہے؟ حسنہ کی دس تفسیریں فرمائی ہیں جن میں سے ایک ہے نیک بیوی۔ نیک بیوی اگر گھر میں ہو تو وہ دنیا ہی میں جنت ہے اور حسنہ بن جاتی ہے۔ اسی طرح حسنہ میں لائق اولاد بھی ہے۔ اس کے لیے بھی دعا کیا کرو کہ اﷲ ہم لوگوں کی اولاد کو لائق بنائے۔ اگر بیٹا لائق ہوتا ہے تو باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور گھر جنت جیسا ہوجاتا ہے اور اگر نالائق ہو تو ہر وقت غم گھٹن اور پریشانی رہتی ہے، رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً کی دعا میں نیک اولاد بھی شامل ہے اور حسنہ میں اﷲ والوں کی صحبت بھی ہے۔ جس کو اﷲ والوں کی صحبت نصیب نہیں ہے وہ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً سے محروم ہے۔ علامہ آلوسی نے حسنہ کی دس تفسیر کی ہے جس میں صالح اولاد، رزقِ حلال، نیک بیوی، اچھے دوست وغیرہ بہت سی چیزیں لکھی ہیں۔ 15؎سب سے اچھی عورت ایک صحابی نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سے دریافت کیا یارسول اﷲ(صلی اﷲ علیہ وسلم)! سب سے اچھی عورت کون ہے؟ سب سے شریف عورت، لائق عورت، قابلِ تعریف عورت کون ہے؟ آپ نے فرمایا کہ اَلَّتِیْ تَسُرُّہٗ اِذَا نَظَرَ وَتُطِیْعُہٗ اِذَا اَمَرَ وَلَاتُخَالِفُہٗ فِیْ نَفْسِھَا وَلَامَالِھَا بِمَا یَکْرَہُ 16؎ _____________________________________________ 15؎روح المعانی:91/2،البقرۃ(201)،داراحیاءالتراث،بیروت 16؎سنن النسائی:71/2،باب ای النساء خیر ،المکتبۃ القدیمیۃ