Deobandi Books

دار فانی میں بالطف زندگی

ہم نوٹ :

31 - 34
آتے،یہ چیز احباب میں محسوس نہیں ہوتی تو بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کواﷲ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے ، اﷲ والوں سے دعا کرانی چاہیے، اپنی فکر کرنی چاہیے اور ہمت کرے تو کوئی مشکل کام نہیں ہے، خدا سے کیا نہیں ملتا جو مانگے ان شا ء اﷲ ملتا ہے۔ جو کمی ہو بزرگوں سے مشورہ لے اور ہمت سے عمل کرے، کچھ دن تکلف سے عمل کرتے کرتے پھر ویسے ہی عادت بن جاتی ہے۔ آپ بتلائیے! جو پہلے دن بیڑی پی لے یا اگر کوئی تمباکو کھا لے جس نے کبھی تمباکو نہیں کھایا ہو تو دیکھو! اس کا کیا حشر ہوتاہے، چکر آئے گا یا نہیں آئے گا؟ متلی ہوگی یا نہیں؟ لیکن اگر تھوڑا تھوڑا کر کے عادت ڈال لی اور ایک مہینہ تک کھا لے تو اس کے بعد تمباکو نہ ملنے سے پریشانی ہوگی۔ ایسے ہی دوستو! جب بُری عادت کا یہ حال ہے تو اچھی بات بار بار کرنے سے اچھی بات کی عادت کیوں نہ پڑے گی۔ میں کوئی فتویٰ نہیں دے رہا ہوں کہ پان کھانا جائز نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ پان تمباکو کا نہ کھانا تو ضرورافضل ہے مگر جن کو عادتیں پڑی ہوئی ہیں کہ بغیر پان کھائے وہ شدید قبض میں مبتلا ہوجاتے ہیں، ان کا پاخانہ ہی نہیں اترتا تو ان کو کیسے پان چھڑوا دوں؟ ایک صاحب سے میں نے کہا کہ بیڑی سگریٹ نہ پیا کیجیے۔ کہنے لگے کہ بہت سے علماء پان تمباکو کھاتے ہیں۔ میں خاموش ہوگیاحالاں کہ سگریٹ میں اور پان میں فرق ہے، پان بعض اہلِ علم کے شعار میں داخل ہے سگریٹ کسی ولی اﷲ کے شعار میں داخل نہیں۔
بیڑی پر یاد آیا۔ ابھی میں حیدر آباد گیا تھا اور جہاں میں نے قیام کیا وہ مجھ سے بیعت ہیں مگر ان کے ایک برادر نسبتی دوسرے پیر سے بیعت ہیں توجو دوسرے پیر سے بیعت تھے وہ بھی آئے ہوئے تھے۔ تو میزبان کا دس بارہ سال کا لڑکا جو حفظ کر رہا ہے اس نے کہا ابّا! آپ کے پیر جو آتے ہیں ان کی تو ایک مشت داڑھی ہے اور ان کو کبھی میں نے بیڑی پیتے نہیں دیکھا اور ماموں صاحب کے پیر کو میں نے دیکھا کہ بیڑی پیتے ہوئے آرہے ہیں، داڑھی بھی نہیں ہے اور سینما بھی دیکھتے ہیں او ر نماز بھی نہیں پڑھنے آئے کل ہمارے ساتھ، عشاء کی نماز جب ہوئی تو وہیں بیٹھے رہے، مسجد نہیں گئے۔ ابا! کیا ایسا بھی پیر ہوتا ہے کہیں؟ بتائیے! دس سال کا بھانجا اپنے ماموں سے کہہ رہا ہے کہ ماموں جان یہ بیڑی پینے والا داڑھی بھی نہیں رکھتا، سینما بھی دیکھتا ہے اور فرض نماز بھی نہیں پڑھتا مسجد بھی نہیں جاتا، یہ کیسا پیر ہے؟ تو اس کے ماموں نے کہا کہ یہ تو پیر نہیں ہے مگر اس کے باپ دادا بڑے پیر تھے، میں تو خاندانی پیر کی وجہ سے ان سے بیعت ہوا ہوں ۔ مجھے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حدیث اَللّٰھُمَّ لَاتَجْعَلِ الدُّنْیَا الٰخ کی الہامی تشریح 7 1
3 دنیا دھوکے کا گھر ہے 9 1
4 دنیا کی دو پارٹیاں اوراُن کا انجام 10 1
5 بعض نامراد قابلِ مبارك باد ہیں 11 1
6 سارا عالم درد ہے اور دوا چاہتا ہے 12 1
7 فرماں برداری میں لطف زندگانی اورنافرمانی میں تلخی حیات ہے 13 1
8 نافرمانی پر خوش ہونا اللہ تعالیٰ کے دائرۂ دوستی سے خارج کرتا ہے 15 1
9 سرمایۂ ایمان كی حفاظت كیجیے 16 1
10 گناه پر پكڑ ہوجائے تو كوئی مدد نہیں كر سكتا 16 1
11 بیویوں سے حسنِ سلوك اوراُس كی بركات 17 1
12 بیویوں کا ایک حق 18 1
13 گھرمیں مسکراتے ہوئے داخل ہونا سنت ہے 18 1
14 بیوی کی خطا کو معاف کرنے کا انعام 20 1
15 بیوی كے ذمہ شوہر كے حقوق 20 1
16 شوہر كی عظمت 20 1
17 شوہر کی فرماں برداری کی تعلیم 21 1
18 شوہر كی ناراضگی كا وبال 22 1
19 شوہر كو ستانے پر عذابِ قبركا ایك واقعہ 24 1
20 سب سے اچھی عورت 25 1
21 ایک لطیفہ 26 1
22 ریا کاری کی مذمت 26 1
23 کتاب وسنت پر عمل کی تاکید 27 1
24 نیک کام کا صدقۂ جاریہ اور بُرے کام کا گناہ جاریہ 27 1
25 قرض دارکو مہلت دینے کا ثواب 28 1
26 بد دعا سے احتراز کی تعلیم 28 1
27 اُمت کا سب سے بڑا مفلس 29 1
28 والدین کی خوشی کا انعام اور ناراضگی کا انجام 29 1
29 رشتہ داروں سے بدسلوکی پر اعمال قبول نہ ہوں گے 29 1
30 پڑوسی سے بدسلوکی کا وبال 30 1
31 خوش اخلاقی کی فضیلت اور بداخلاقی کی مضرت 30 1
32 خلقِ خدا پر مہربانی کا انعامِ عظیم 32 1
33 دین سکھانے میں شانِ رحمت کو غالب رکھنے کی دلیل 33 1
Flag Counter