Deobandi Books

دار فانی میں بالطف زندگی

ہم نوٹ :

11 - 34
لیکن جن کی منشا کے مطابق دنیا میں ان کی مراد پوری ہوگئی وہ بھی کون سے چین میں ہیں؟ بھئی! دنیا میں دو ہی تو پارٹیاں ہیں: ایک کا نام ہے نامراد اور دوسری پارٹی کا نام بامراد ہے کہ جو آرزو کی پوری ہوگئی، بے حد خوش وخرم اپنی خواہشوں میں مست مٹی کے کھلونوں میں مشغول ہے،    اﷲ والوں کے پاس بھی نہیں جاتا اس کو فرصت کہاں ہے، عیش سے دنیاوی فانی مزے لوٹ رہا ہے اور دوسرا وہ شخص ہے جو نامراد ہے، اس کی کوئی آرزو پوری نہیں ہوئی لیکن بامراد صاحب اور نامراد صاحب ایک ہی دن میں دونوں کا انتقال ہوا، قبرستان میں ایک قبر میں بامراد لیٹے اور دوسری میں نامراد لیٹے، تین دن کے بعد دونوں لاشوں سے پوچھو کہ اے نامراد! تیری نامرادی کا غم تیری کس کس رگ میں ہے؟ اور اے بامراد! تیرے وہ عیش اور خوشیاں اور مزے کہاں ہیں؟ وہ مزے ذرا اپنی لاش کو دکھا دے، معلوم ہوا وہاں کیڑوں کے سوا کچھ نہیں   ؎
کئی بار ہم نے یہ دیکھا کہ جن کامبیّض کفن تھا مشیّن بدن تھا 
جو قبرِ کہن ان کی اُکھٹری تو دیکھانہ عضوِ بدن تھا نہ تارِ کفن تھا
یہ نظیر اکبر آبادی کا شعر ہے۔ اسی لیے خواجہ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ   ؎
یہ  عالم   عیش  و عشرت  کا یہ حالت  کیف ومستی  کی
بلند  اپنا   تخیل  کر   یہ سب   باتیں  ہیں  پستی   کی
جہاں در اصل  ویرانہ ہے  گو  صورت  ہے  بستی  کی
بس  اتنی سی حقیقت ہے  فریبِ  خوابِ  ہستی   کی
کہ  آنکھیں بند  ہوں  اور آدمی  افسانہ   بن  جائے
بعض نامراد قابلِ مبارك باد ہیں 
ہاں! وہ نامراد جس کی آرزو پوری نہیں ہوئی اور اس کا دل ٹوٹا ہوا ہے لیکن وہ روزہ نماز میں لگا ہوا ہے اور اﷲ کو یاد کر رہا ہے، زیادہ آخرت کی فکر میں ہے، زیادہ اﷲ والوں کے پاس بیٹھتا ہے، اس کی نامرادی بہت مبارک ہے کیوں کہ اس سے وہ اﷲ کے قریب ہورہا ہے اور حسرت ونامرادی کے باوجود اس کے دل میں وہ چین ہے جو بادشاہوں کو نصیب نہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے سارے عیش فانی ہیں۔آج جس مکان پر بڑے صاحب کے نام کی تختی لگی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حدیث اَللّٰھُمَّ لَاتَجْعَلِ الدُّنْیَا الٰخ کی الہامی تشریح 7 1
3 دنیا دھوکے کا گھر ہے 9 1
4 دنیا کی دو پارٹیاں اوراُن کا انجام 10 1
5 بعض نامراد قابلِ مبارك باد ہیں 11 1
6 سارا عالم درد ہے اور دوا چاہتا ہے 12 1
7 فرماں برداری میں لطف زندگانی اورنافرمانی میں تلخی حیات ہے 13 1
8 نافرمانی پر خوش ہونا اللہ تعالیٰ کے دائرۂ دوستی سے خارج کرتا ہے 15 1
9 سرمایۂ ایمان كی حفاظت كیجیے 16 1
10 گناه پر پكڑ ہوجائے تو كوئی مدد نہیں كر سكتا 16 1
11 بیویوں سے حسنِ سلوك اوراُس كی بركات 17 1
12 بیویوں کا ایک حق 18 1
13 گھرمیں مسکراتے ہوئے داخل ہونا سنت ہے 18 1
14 بیوی کی خطا کو معاف کرنے کا انعام 20 1
15 بیوی كے ذمہ شوہر كے حقوق 20 1
16 شوہر كی عظمت 20 1
17 شوہر کی فرماں برداری کی تعلیم 21 1
18 شوہر كی ناراضگی كا وبال 22 1
19 شوہر كو ستانے پر عذابِ قبركا ایك واقعہ 24 1
20 سب سے اچھی عورت 25 1
21 ایک لطیفہ 26 1
22 ریا کاری کی مذمت 26 1
23 کتاب وسنت پر عمل کی تاکید 27 1
24 نیک کام کا صدقۂ جاریہ اور بُرے کام کا گناہ جاریہ 27 1
25 قرض دارکو مہلت دینے کا ثواب 28 1
26 بد دعا سے احتراز کی تعلیم 28 1
27 اُمت کا سب سے بڑا مفلس 29 1
28 والدین کی خوشی کا انعام اور ناراضگی کا انجام 29 1
29 رشتہ داروں سے بدسلوکی پر اعمال قبول نہ ہوں گے 29 1
30 پڑوسی سے بدسلوکی کا وبال 30 1
31 خوش اخلاقی کی فضیلت اور بداخلاقی کی مضرت 30 1
32 خلقِ خدا پر مہربانی کا انعامِ عظیم 32 1
33 دین سکھانے میں شانِ رحمت کو غالب رکھنے کی دلیل 33 1
Flag Counter