Deobandi Books

دار فانی میں بالطف زندگی

ہم نوٹ :

24 - 34
قبول نہیں۔ علم بھی ہے تو کچھ مستحضر نہیں رہتا۔ کون پڑھتا ہے؟ بہشتی زیور میں سب لکھا ہوا ہے۔اور بعض عورتیں جو تسبیح پڑھنے والی ہیں وہ تو اور ظلم کرتی ہیں، اگر شوہر ناراض ہو کر وظیفہ پڑھنے لگے تو سمجھتی ہیں کہ میرے خلاف پڑھ رہا ہے، کہتی ہیں اگر تو وظیفہ پڑھتا ہے تو میں بھی وظیفہ پڑھتی ہوں، دیکھتی ہوں، کہ کس کے وظیفے میں زیادہ اثر ہے    ؎
جلا  کے  خاک  نہ  کر دوں  تو  داغ  نام  نہیں
تو کیا وظیفہ پڑھتا ہے میرے وظیفے میں بھی اثر ہے، تُو اُدھر منہ کر کے پڑھ رہا ہے تو میں اِدھر منہ کر کے پڑھتی ہوں،دیکھتی ہوں کہ کس کا وظیفہ جلا کر خاک کرتا ہے۔ ڈٹ کے مقابلہ کرتی ہیں۔ ایسی حماقت سے اﷲ پناہ میں رکھے ، بہت بڑی جہالت اور نادانی کی بات ہے۔ اﷲ کے غضب سے، اﷲ کی لعنت سے ڈرو۔ ایسے وقت میں فوراً اپنے میاں کا پاؤں پکڑو اور روکر کے معافی مانگو۔ اسی میں عزت ہے اﷲ کے ہاں بھی اور حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی خوشنودی بھی اسی میں ہے۔ کبھی عورتوں کو اس معاملے میں دیر نہیں کرنی چاہیے، جب شوہر ناراض ہو تو سمجھ لیں کہ اب ہم پر اﷲ کی لعنت شروع ہوگئی، جب تک عورت شوہر کو راضی نہ کرے گی برابرخداکی لعنت برستی رہے گی اور کوئی نیکی اس کی قبول نہیں ہوگی۔
شوہر كو ستانے پر عذابِ قبركا ایك واقعہ
حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی جو دیوبند کے صدر مفتی ہیں، مفتی اعظم ہندوستان ہیں۔ انہوں نے یہ قصہ بیان کیا کہ ہندوستان میں میں ایک قصبے میں حاضر تھا، وہاں ایک عورت کا جنازہ دفن ہوا جو رات دن اپنے شوہر کو گالیاں دیتی تھی۔ تو جیسے ہی دفن ہوا تو وہاں ایک سانپ نکلا اور سانپ نے کفن کو پھاڑ دیا، اتنے میں لوگوں نے جلدی سے میت کو قبر سے اٹھا لیا اور لے جا کر دوسری جگہ دفن کرنا چاہا تو قبرستان میں جہاں بھی زمین کھودتے تھے وہ سانپ وہاں موجود۔ آخر میں شوہر کو بلایا گیا اور پوچھا گیا کہ بھئی کیا بات ہے ؟معاملہ کیا ہے؟ اس نے کہا کہ یہ رات دن مجھے گالیاں دیتی تھی، تو اس شوہر سے کہا گیا کہ اب تو جو کچھ ہونا تھا ہوگیا اب اسے معاف کر دو۔ تو جب اس نے معاف کیا تو سانپ بھاگ گیا۔ دیکھ لو ایسے تو کتنے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ دنیا میں جس عورت کا شوہر خوش نہیں ہوتا اس عورت کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حدیث اَللّٰھُمَّ لَاتَجْعَلِ الدُّنْیَا الٰخ کی الہامی تشریح 7 1
3 دنیا دھوکے کا گھر ہے 9 1
4 دنیا کی دو پارٹیاں اوراُن کا انجام 10 1
5 بعض نامراد قابلِ مبارك باد ہیں 11 1
6 سارا عالم درد ہے اور دوا چاہتا ہے 12 1
7 فرماں برداری میں لطف زندگانی اورنافرمانی میں تلخی حیات ہے 13 1
8 نافرمانی پر خوش ہونا اللہ تعالیٰ کے دائرۂ دوستی سے خارج کرتا ہے 15 1
9 سرمایۂ ایمان كی حفاظت كیجیے 16 1
10 گناه پر پكڑ ہوجائے تو كوئی مدد نہیں كر سكتا 16 1
11 بیویوں سے حسنِ سلوك اوراُس كی بركات 17 1
12 بیویوں کا ایک حق 18 1
13 گھرمیں مسکراتے ہوئے داخل ہونا سنت ہے 18 1
14 بیوی کی خطا کو معاف کرنے کا انعام 20 1
15 بیوی كے ذمہ شوہر كے حقوق 20 1
16 شوہر كی عظمت 20 1
17 شوہر کی فرماں برداری کی تعلیم 21 1
18 شوہر كی ناراضگی كا وبال 22 1
19 شوہر كو ستانے پر عذابِ قبركا ایك واقعہ 24 1
20 سب سے اچھی عورت 25 1
21 ایک لطیفہ 26 1
22 ریا کاری کی مذمت 26 1
23 کتاب وسنت پر عمل کی تاکید 27 1
24 نیک کام کا صدقۂ جاریہ اور بُرے کام کا گناہ جاریہ 27 1
25 قرض دارکو مہلت دینے کا ثواب 28 1
26 بد دعا سے احتراز کی تعلیم 28 1
27 اُمت کا سب سے بڑا مفلس 29 1
28 والدین کی خوشی کا انعام اور ناراضگی کا انجام 29 1
29 رشتہ داروں سے بدسلوکی پر اعمال قبول نہ ہوں گے 29 1
30 پڑوسی سے بدسلوکی کا وبال 30 1
31 خوش اخلاقی کی فضیلت اور بداخلاقی کی مضرت 30 1
32 خلقِ خدا پر مہربانی کا انعامِ عظیم 32 1
33 دین سکھانے میں شانِ رحمت کو غالب رکھنے کی دلیل 33 1
Flag Counter