Deobandi Books

دار فانی میں بالطف زندگی

ہم نوٹ :

22 - 34
اِذَا الرَّجُلُ دَعَا زَوْجَتَہٗ لِحَاجَتِہٖ فَلْتَاْتِہٖ وَاِنْ کَانَتْ عَلَی التَّنُّوْرِ11؎
 اگر کوئی مرد بیوی کو اپنے کام کے لیے بلائے تو ضرور اس کے پاس آئے اگر چولہے پر بیٹھی ہو تو تب بھی چلی آئے۔ مطلب یہ کہ خواہ کتنے ہی ضروری کام پر بیٹھی ہو سب چھوڑ چھاڑ کر اس کی اطاعت کرے ۔توشوہر کا ایک حق عورتوں پر یہ بھی ہے کہ جس زمانے میں وہ اپنے شوہر کے پاس رہیں بغیر اس کی اجازت کے ان کو نفل روزے رکھنا جائز نہیں، اجازت لے لے پوچھ لے کہ آج میں نفل روزہ رکھنا چاہتی ہوں، وہ اجازت دے تو رکھ لے اور بغیر اس کی اجازت کے نفل نماز بھی نہ پڑھے۔ بہشتی زیو ر میں یہ سب کچھ لکھا ہوا ہے۔ اور ایک حق اس کا یہ بھی ہے کہ اپنی صورت بگاڑ کے بھتنی کی طرح سے نہ رہے اور میلی کچیلی بھی نہ رہے بلکہ جہاں تک ہو سکے اپنے کو سنوار کر رکھے یہاں تک کہ شوہر کے کہنے پر بھی کوئی عورت اگر اپنے کو سنوار کر نہ رکھے تو مر د کو پٹائی کا بھی اختیار ہے۔ اور ایک حق یہ بھی ہے کہ بغیر شوہر کی اجازت کے باہر کہیں نہ جائے نہ عزیز کے ہاں، نہ رشتے دار کے ہاں، نہ کسی کے گھر۔ یہ شوہر کا حق ہے کہ جب کہیں جائے تو اس سے اجازت لے لے۔
شوہر كی ناراضگی كا وبال
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
اِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَاَتَہٗ اِلٰی فِرَاشِہٖ فَاَبَتْ فَبَاتَ غَضْبَانًا عَلَیْھَالَعَنَتْھَا الْمَلَا ئِکَۃُ حَتّٰی تُصْبِحَ12؎
 اگر کسی مرد نے اپنے پاس اپنی بیوی کو بلایا اور وہ نہ آئی اور وہ اس طرح غصے میں لیٹ رہا تو صبح تک فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے ہیں ۔
حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
_____________________________________________
11؎   جامع الترمذی:219/1،باب ماجاء فی حق الزوج علی المرأۃ،ایج ایم سعید
12؎   صحیح البخاری:459/1 (3248) ، باب اذقال احدکم:اٰمین ،والملائکۃ فی السماءاٰمین فوافقت احداھماالاخرٰی غفرلہ ماتقدم من ذنبہ،المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حدیث اَللّٰھُمَّ لَاتَجْعَلِ الدُّنْیَا الٰخ کی الہامی تشریح 7 1
3 دنیا دھوکے کا گھر ہے 9 1
4 دنیا کی دو پارٹیاں اوراُن کا انجام 10 1
5 بعض نامراد قابلِ مبارك باد ہیں 11 1
6 سارا عالم درد ہے اور دوا چاہتا ہے 12 1
7 فرماں برداری میں لطف زندگانی اورنافرمانی میں تلخی حیات ہے 13 1
8 نافرمانی پر خوش ہونا اللہ تعالیٰ کے دائرۂ دوستی سے خارج کرتا ہے 15 1
9 سرمایۂ ایمان كی حفاظت كیجیے 16 1
10 گناه پر پكڑ ہوجائے تو كوئی مدد نہیں كر سكتا 16 1
11 بیویوں سے حسنِ سلوك اوراُس كی بركات 17 1
12 بیویوں کا ایک حق 18 1
13 گھرمیں مسکراتے ہوئے داخل ہونا سنت ہے 18 1
14 بیوی کی خطا کو معاف کرنے کا انعام 20 1
15 بیوی كے ذمہ شوہر كے حقوق 20 1
16 شوہر كی عظمت 20 1
17 شوہر کی فرماں برداری کی تعلیم 21 1
18 شوہر كی ناراضگی كا وبال 22 1
19 شوہر كو ستانے پر عذابِ قبركا ایك واقعہ 24 1
20 سب سے اچھی عورت 25 1
21 ایک لطیفہ 26 1
22 ریا کاری کی مذمت 26 1
23 کتاب وسنت پر عمل کی تاکید 27 1
24 نیک کام کا صدقۂ جاریہ اور بُرے کام کا گناہ جاریہ 27 1
25 قرض دارکو مہلت دینے کا ثواب 28 1
26 بد دعا سے احتراز کی تعلیم 28 1
27 اُمت کا سب سے بڑا مفلس 29 1
28 والدین کی خوشی کا انعام اور ناراضگی کا انجام 29 1
29 رشتہ داروں سے بدسلوکی پر اعمال قبول نہ ہوں گے 29 1
30 پڑوسی سے بدسلوکی کا وبال 30 1
31 خوش اخلاقی کی فضیلت اور بداخلاقی کی مضرت 30 1
32 خلقِ خدا پر مہربانی کا انعامِ عظیم 32 1
33 دین سکھانے میں شانِ رحمت کو غالب رکھنے کی دلیل 33 1
Flag Counter