Deobandi Books

طلبہ و مدرسین سے خصوصی خطاب

ہم نوٹ :

6 - 34
طلبہ و مدرِّسین سےخصوصی خطاب
( جامعہ اشرف المدارس کے شعبۂ کتب کے افتتاح کے موقع پر )
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
 فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
بِسْمِ ا للہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
رَبِّ  زِدۡنِیۡ  عِلۡمًا1  ؎
بے ادبی اور بد تمیزی کی سزا کا ایک اہم اُصول
ہمارے مدرسے کے ایک استاد کو ان کی نافرمانی اور بغاوت کی وجہ سے معزول کردیا گیا تھا، لیکن مولانا محمد مظہر صاحب نے ان کو دوبارہ استاد رکھ لیا کیوں کہ مولانا محمد مظہر صاحب کے مزاج میں شفقت اور ترحم زیادہ ہے حالاں کہ یہ معاملہ نافرمانی، بدتمیزی اور بغاوت کا ہے اور اصول اور قاعدہ یہی ہے کہ ایک دفعہ جب کسی انسان کی بے وفائی کا حال معلوم ہوجائے تو آیندہ اُس سے وفا کی اُمید نہیں رکھنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے میرے شیخِ ثانی حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم کو اعلیٰ درجہ کے نورِ تقویٰ سے نوازا ہے، وہ انتہائی متبعِ سنت اور متقی بزرگ ہیں، انہوں نے مجھ سے خود فرمایا تھا کہ جب کوئی استاد بدتمیزی یا نافرمانی کرتا ہے اور اپنی من مانی چلاتا ہے تو میں اُس کا بذریعۂ تار اِخراج کردیتا ہوں۔ حضرت کے بمبئی میں ستّر مدرسے ہیں، جب بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو فوراً ہردوئی سے استاد کو تار جاتا ہے کہ آپ کو معزول کیا جاتا ہے۔ بعض لوگ ایسے معاملے کے لیے کہتے ہیں کہ دیر کرنا بہتر ہے لیکن یہاں دیر کرنا ایسا ہے جیسے جنازہ کو دفن کرنے میں دیر کرنا ہے، اب یہ مسئلہ کہ دوسرا استاد ملے گا بھی یا نہیں تو اس کو بھی سمجھ لیجیے کہ دین کی حفاظت اﷲ نے اپنے ذمہ لینے کا وعدہ کیا ہے
_____________________________________________
1؎    طٰہٰ :114
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بے ادبی اور بد تمیزی کی سزا کا ایک اہم اُصول 6 1
3 کسی کے جاہل یا بد دین ہونے کی شرعی دلیل 7 1
4 ادب و اکرام کی اہمیت 7 1
5 طلبہ کی کثرتِ تعداد مطلوب نہیں 8 1
6 علم کی برکت اور کثرت کا فرق 9 1
7 حدیثِ اسبالِ ازار میں خُیَلَاءً کی قید قیدِ احترازی نہیں، قیدِ واقعی ہے 10 1
8 پائجامہ ٹخنے سے نیچے لٹکانے کی وجہ کبر ہے 10 1
9 علم کا مطلوب علمِ نافع حاصل کرنا ہے 11 1
10 علم کی برکت کے حاصل کرنے کا طریقہ 12 1
11 حدیث مَا بُدِیَٔ بِشَیْءٍ الٰخ کی علمی تحقیق 12 1
12 تحصیلِ علم میں سب سے اہم چیز اصلاحِ نیت ہے 13 1
13 حفاظ کو تراویح پر اُجرت نہ لینے کی درد مندانہ تلقین 14 1
14 بعثتِ نبوی کے تین مقاصد 15 1
15 محبتِ للّٰہی کی بنیاد زبان و رنگ پر نہیں ہے 16 1
16 بعثتِ نبوی کے تین مقاصد: تلاوتِ قرآن،تعلیمِ کتاب اور تزکیہ 17 1
17 توکل علی اللہ کا ایک واقعہ 19 1
18 حضرت مولانا شاہ فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے استغنا کا ایک واقعہ 20 1
19 اخلاصِ نیت کی تلقین 21 1
20 قرآنِ پاک میں علماء کے بلند مقام کا تذکرہ 23 1
21 اصلاحِ نفس کی اہمیت 24 1
22 دنیا کا مزہ بھی اللہ کی محبت پر موقوف ہے 25 1
23 دنیا کی فانی نعمتوں کی مثال 25 1
24 گناہ اورتحصیلِ علم جمع نہیں ہو سکتے 26 1
25 ہڑتال اور اسٹرائک غیر شرعی عمل ہے 26 1
26 ادب کے ثمرات 26 1
27 طلبہ کو سر پر بال نہ رکھنے کی تلقین 29 1
28 طلبہ کو بُری صحبت سے بچنے کی نصیحت 30 1
29 ایک اہلِ دل کی ایک مدرسہ کے مہتمم سے درد مندانہ گزارش 32 1
Flag Counter