Deobandi Books

طلبہ و مدرسین سے خصوصی خطاب

ہم نوٹ :

22 - 34
خوب پہچانتا ہے اور مجھے یاد رکھتا ہے اور کبھی فراموش نہیں کرتا۔ اللہ ہمیں کبھی نہیں بھولتا بس ذرا ایمان کو تازہ رکھو۔
تو آج تمام اساتذۂ کرام سب سے پہلے یہ نیت کرلیں کہ اللہ کے لیے پڑھانا ہے اور پڑھنے والے یہ نیت کریں کہ اللہ کے لیے پڑھ رہے ہیں، اس پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کو راضی کریں گے، اللہ کی مرضی اور ناراضگی کے قانون کا پتا چلے گا تو اُس پر عمل کریں گے، جس بات سے خدائے پاک خوش ہوتے ہیں اُس پر عمل کریں گے اور جن اعمال سے ناراض ہوتے ہیں اُن سے بچیں گے، کبھی خطا و کوتاہی ہوگی تو روئیں گے، وہاں شرمائیں گے نہیں کہ ہماری توبہ دس مرتبہ ٹوٹ چکی ہے۔ یہاں اس شعر پر عمل کرو   ؎
ہم اسی  منہ سے کعبہ جائیں  گے
شرم  کو  خاک  میں  ملائیں گے
غالب نے کہا تھا کہ    ؎
کعبہ کس منہ سے جاؤگے غالبؔ
شرم  تم   کو   مگر    نہیں  آتی
مگر اللہ والے شاعر مولانا شاہ محمد احمد صاحب نے اس کی اصلاح کردی اور فرمایا کہ   ؎
میں اسی منہ سے کعبہ جاؤں گا
شرم کو خاک  میں  ملاؤں  گا
اُن کو رو رو کے میں مناؤں   گا
اپنی بگڑی  کو  یوں  بناؤں  گا
آپ نے دیکھا اللہ والوں کی شاعری اور دنیادار کی شاعری میں کتنا فرق ہے۔
تو پہلا سبق اخلاصِ نیت کا ہے۔یہ اتنی اہم چیز ہے کہ اگر یہ نہیں ہے تو آپ کی محنت رائیگاں جائے گی، آپ کو قیامت کے دن کچھ نہیں ملے گا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ قیامت کے دن ایک قاری یا واعظ آئے گا، اللہ تعالیٰ پوچھیں گے کہ کس کے لیے قرأ ت اور وعظ کہتے تھے؟ وہ کہے گا کہ اے اللہ! آپ کے لیے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بے ادبی اور بد تمیزی کی سزا کا ایک اہم اُصول 6 1
3 کسی کے جاہل یا بد دین ہونے کی شرعی دلیل 7 1
4 ادب و اکرام کی اہمیت 7 1
5 طلبہ کی کثرتِ تعداد مطلوب نہیں 8 1
6 علم کی برکت اور کثرت کا فرق 9 1
7 حدیثِ اسبالِ ازار میں خُیَلَاءً کی قید قیدِ احترازی نہیں، قیدِ واقعی ہے 10 1
8 پائجامہ ٹخنے سے نیچے لٹکانے کی وجہ کبر ہے 10 1
9 علم کا مطلوب علمِ نافع حاصل کرنا ہے 11 1
10 علم کی برکت کے حاصل کرنے کا طریقہ 12 1
11 حدیث مَا بُدِیَٔ بِشَیْءٍ الٰخ کی علمی تحقیق 12 1
12 تحصیلِ علم میں سب سے اہم چیز اصلاحِ نیت ہے 13 1
13 حفاظ کو تراویح پر اُجرت نہ لینے کی درد مندانہ تلقین 14 1
14 بعثتِ نبوی کے تین مقاصد 15 1
15 محبتِ للّٰہی کی بنیاد زبان و رنگ پر نہیں ہے 16 1
16 بعثتِ نبوی کے تین مقاصد: تلاوتِ قرآن،تعلیمِ کتاب اور تزکیہ 17 1
17 توکل علی اللہ کا ایک واقعہ 19 1
18 حضرت مولانا شاہ فضلِ رحمٰن گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے استغنا کا ایک واقعہ 20 1
19 اخلاصِ نیت کی تلقین 21 1
20 قرآنِ پاک میں علماء کے بلند مقام کا تذکرہ 23 1
21 اصلاحِ نفس کی اہمیت 24 1
22 دنیا کا مزہ بھی اللہ کی محبت پر موقوف ہے 25 1
23 دنیا کی فانی نعمتوں کی مثال 25 1
24 گناہ اورتحصیلِ علم جمع نہیں ہو سکتے 26 1
25 ہڑتال اور اسٹرائک غیر شرعی عمل ہے 26 1
26 ادب کے ثمرات 26 1
27 طلبہ کو سر پر بال نہ رکھنے کی تلقین 29 1
28 طلبہ کو بُری صحبت سے بچنے کی نصیحت 30 1
29 ایک اہلِ دل کی ایک مدرسہ کے مہتمم سے درد مندانہ گزارش 32 1
Flag Counter